ETV Bharat / state

بارہ بنکی کی سیاست میں امر سنگھ کا خاص دخل تھا - barabanki politics

سیاست، سنیما اور کارپوریٹ میں منفرد شناخت رکھنے والے رکن پارلیمان امر سنگھ کا ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کی مقامی سیاست میں خاص دخل تھا۔

image
image
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:41 AM IST

سماجوادی پارٹی میں رہتے ہوئے امر سنگھ کو پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی قربت حاصل کرنے میں انہیں بارہ بنکی میں مزید مشقت کرنی پڑی تھی۔ آخر میں وہ کامیاب بھی ہوئے لیکن اس کے باوجود وہ سماج وادی پارٹی میں زیادہ روز ٹک نہیں سکے۔

بارہ بنکی میں امر سنگھ کو کافی محنت کرنی پڑی تھی

ضلع بارہ بنکی میں سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما شہاب خالد کے مطابق سنہ 1989 میں جب بینی پرساد ورما محکمہ آبکاری کے وزیر تھے اس وقت امر سنگھ، بینی پرساد ورما سے ملنے ان کے دفتر گئے تھے جس کے بعد بینی نے ہی ملائیم سنگھ یادو سے ان کی ملاقات کرائی تھی۔

لیکن امر سنگھ اور بینی پرساد ورما کی سیاست کا مقصد الگ تھا اس لیے دونوں میں نہیں بنی۔ امر سنگھ سماج وادی پارٹی میں آنے کے بعد ملائم سنگھ یادو کی قربت چاہتے تھے لیکن اس دور میں بینی ملائم کے سب سے قریب تھے۔

لہذا امر سنگھ نے بینی کو ان کے ہی ضلع میں کمزور کرنے کا مشن شروع کیا اس کے لیے انہوں نے ضلع کے متعدد رہنماؤں سے رابطہ بھی کیا اور وہ چند لوگوں کو اپنی جانب کرنے میں کامیاب بھی رہے۔

اس سیاسی جنگ میں امر سنگھنے متعدد دفعہ شکست کھائی لیکن آخر میں وہ کامیاب ہو ہی گئے۔ وہ نہ صرف ملائم سنگھ یادو کے سب سے قریبی تھے بلکہ بینی ورما نے امر سنگھ کے سبب پارٹی سے علیحیدگی اختیار کرلی۔

لیکن امر سنگھ کی کامیابی زیادہ دن تک نہیں چلی۔ ان کی اپنی ہی ٹیم ان سے الگ ہو گئی اور امر سنگھ پارٹی سے نکال بھی دیے گئے، بعد میں دوبارہ ان کی واپسی بھی ہوئی لیکن انھیں پارٹی میں وہ پہلے جیسا رتبہ حاصل نہ کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.