ETV Bharat / state

بریلی: سوشل میڈیا کے ذریعے مجاہدین آزادی کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش - ہندوستان کی آزادی کی تحریک

ضلع بریلی میں واقع مدرسہ جامعہ رضویہ منظرِ اسلام کے استاد مفتی محمد سلیم نوری بریلوی گزشتہ کئی مہینے سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مجاہدین کی قربانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کر رہے ہیں۔

مسلم مجاہدین کی قربانیوں کو آگاہ کیا جا رہا

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 1:01 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں اعلیٰ حضرت مجدد دین و ملّت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلویؓ کے دستہ مبارک سے قائم کردہ مدرسہ 'جامعہ رضویہ منظرِ اسلام' بریلوی مکتب فکر، اہل سنت و جماعت کا عالمی شہرت یافتہ مرکزی ادارہ ہے۔

اس ادارے نے اپنی بے لوث خدمت سے دین و مذہب کے ساتھ پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔

allama fazle haque khairabadi
allama fazle haque khairabadi

اس وقت یہ عظیم ادارہ اور اس کے استاد مفتی محمد سلیم نوری بریلوی گذشتہ کئی مہینے سے سوشل میڈیا اور یوٹیوب جیسے جدید پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوان نسل کو ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں مسلمان مجاہدین کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں آگاہ کر رہے ہیں۔

allama fazle haque khairabadi
allama fazle haque khairabadi

اس سلسلہ میں صحافتی ترجمان ناصر قریشی نے بتایا کہ 'مرکز اہل سنت کے سربراہ حضرت سبحانی میاں اور سجادہ نشین حضرت مفتی احسن میاں صاحب کی نگرانی میں مدرسہ جامعہ منظر اسلام کے مفکر و دانشور اور نباض و دور اندیش عالم دین مفتی محمد سلیم نوری بریلوی مسلسل میڈیا، سوشل میڈیا اور اپنے آن لائن پروگرامز کے توسط سے مسلم قائدین و مجاہدین آزادی سے نونہالان قوم و ملت کو شعور و آگہی بخشنے کا کام انجام دے رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں مفتی سلیم نوری نے اپنے آنلائن پروگرام میں طلبہ و نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بیس اگست کا دن تاریخ آزادی ہند کا ایک یادگار دن ہے۔ ہم تمام ہندوستانی اُس عظیم قائد انقلاب کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں کہ جسے دنیا علامہ فضل حق خیرآبادی کے نام سے جانتی اور پہچانتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: ملک کی آزادی میں علماء کرام کا اہم کردار

اُنہوں نے مزید بتایا کہ 'قائد انقلاب علامہ فضل حق خیرآبادی اُس عہد ساز شخصیت کا نام ہے، جس نے علم و ادب، شعر و سخن، حکمت و فلسفہ کے ساتھ ساتھ قوم و ملت اور ملک و کے لیے جو گراں قدر خدمات انجام دیئے ہیں، وہ ناقابل فراموش ہیں۔'

مفتی سلیم نوری نے مزید کہا کہ 'علامہ فضل حق خیرآبادی نے دارالافتاء میں بیٹھ کر صرف فتویٰ جہاد نہیں دیا، بلکہ فتویٰ دینے کے ساتھ قید و بند کی پرواہ کیے بغیر مسند نشینی چھوڑ کر حریت پسندوں کے شانہ بشانہ بھی کھڑے ہو گئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.