ETV Bharat / state

'ثبوت ہونے کے بعد بھی آشیش مشرا کے خلاف کارروائی میں تاخیر کیوں؟' - lakhimpur violence

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما پی ایل پُنیا نے کہا کہ 'لکھیم پور تشدد میں کسانوں کی ہلاکت کے معاملے میں سارے ثبوت مرکزی وزیر کے خلاف ہیں تو پھر وزیر کے بیٹے کے خلاف کارروائی کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔

پی ایل پُنیا سے خاص بات چیت
پی ایل پُنیا سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 7:48 PM IST

Updated : Oct 11, 2021, 8:00 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھنؤ کے جی پی او پر واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر تقریباً چالیس منٹ تک خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پی ایل پُنیا سے خاص بات چیت

اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما پی ایل پُنیا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ 'جب تک وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے مشرا اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے تب تک یہ جد و جہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو کسانوں کی پرواہ نہیں ہے۔

پی ایل پُنیا نے کہا کہ اس معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ ہوئی، گرفتاری بھی ہوئی جس سے واضح ہوتا ہے کہ مرکزی وزیر کا بیٹا اب تک جو بھی بیان دے رہا تھا کہ وہ موقع واردات پر نہیں تھے وہ بیان غلط تھا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر ستندر دیو سنگھ کے بیان پر پی ایل پُنیا نے کہا کہ اگر بی جے پی کے ریاستی صدر کسانوں کی حمایت کرتے ہیں اور وہ یہ کہتے ہیں کہ گاڑی سے کچلنا نیتا گِری نہیں ہے تو ان کا ہم احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کی جب تمام ثبوت سامنے ہیں تو پھر کاروائی کرنے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے۔

پرینکا گاندھی کے متعدد مقامات پر جھاڑو لگانے کے حوالے سے پی ایل پُنیا نے کہا کہ 'پرینکا گاندھی کو حراست میں لینے کے بعد پولیس نے انہیں سیتا پور میں جس مہمان خانہ میں رکھا تھا وہاں گندگی تھی تو انہوں نے(پرینکا گاندھی) صاف کیا تھا لیکن جس طریقے سے اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی ادیتہ ناتھ نے بیان دیا کہ وہ اسی لائق ہیں تو ان کا یہ بیان ان تمام خواتین اور طبقات کی توہین ہیں جو روزانہ جھاڑو لگاتی ہیں اور صاف صفائی کا کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہی گی جب تک کہ وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے مشرا اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتے۔

Last Updated : Oct 11, 2021, 8:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.