ETV Bharat / state

Abul Barkat Nazmi نفرت کے خلاف تمام مذہب کے لوگ متحد ہوجائیں، ابوالبرکات نظمی - کانپور اردو یوز

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر سید ابوالبرکات نظمی نے ملک کے موجودہ حالات سے متعلق کہا کہ نفرت کے خلاف تمام مذاہب کے لوگ ایک جھنڈے کے نیچے کھڑے ہوجائیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 10:17 AM IST

کانپور: بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر سید ابوالبرکات نظمی نے حکومت کی پالیسی اور میڈیا کے نفرتی پروپیگنڈے سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ نفرت کے خلاف متحد ہوجائیں۔ انہوں نے مولانا ارشد مدنی کے دیے گئے بیان کی حمایت کی اور اس پر ہورہی نفرتی سیاست کی تردید بھی کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سب لوگ ملک کی سالمیت کے لیے متحد ہو جائیں۔ سید البرکات نظمی جو بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر اور سرگرم کارکن رہے ہیں لیکن عمر کے اس پڑاؤ پر آجانے کے باوجود بھی یہ بزرگ رہنما ملک کی سالمیت کے لئے فکر مند رہتے ہیں۔ موجودہ دور میں نفرتی سیاست سے شدید برہم ہیں، نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کا آج بھی یہ زبردست حوصلہ اور عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ملک کی سالمیت کے لئے سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ اٹھ کھڑے ہوں اور نفرت کی سیاست کو ختم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کر رہے لوگ ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں، ان کی اس پالیسی سے جمہوری نظام کو خطرہ ہے ۔اگر نفرت کی سیاست کو نہیں روکا گیا تو ملک کو نقصان پہنچے گا اور جمہوری نظام ختم ہو جائے گا ۔ عمر رسیدہ رہنما سید ابوالبرکات نظمی کا کہنا ہے کہ نفرت کا زہر سرکار کی ایما پر پھیل رہا ہے۔ اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ہم سب آپس میں بھائی بھائی ہیں، ہم آدھی روٹی کھا لیں گے لیکن بھائی بھائی مل کر رہیں گے، آدھی روٹی خود کھائیں گے آدھی روٹی اپنے بھائی کو کھلائیں گے لیکن محبت کے ساتھ رہیں گے۔ یہ نفرت کی سیاست سے ہم لوگوں کو آپس میں جدا کیا جارہا ہے جسے ہر حال میں روکا جانا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمان، کسی بھی بد کلامی یا جھوٹے الزامات کا جواب غصے میں نہ دیں: ابوالبرکات نظمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.