ETV Bharat / state

صوبے میں تیسری لہر کے مدنظر پوری تیاری مکمل: ڈاکٹر مہندر سنگھ - corona virus

اتر پردیش میں کورونا لہر کے درمیان ریاستی وزیر برائے جل شکتی مراد آباد پہنچے، جہاں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے لئے اتر پردیش حکومت نے پوری تیاری کرلی ہے۔ ہمارے پاس آکسیجن کی کوئی قلت نہیں ہے۔

up_mur_01_Press Conference_pekg_upur10006
صوبے میں تیسری لہر کے مدنظر پوری تیاری مکمل: ڈاکٹر مہندر سنگھ
author img

By

Published : May 29, 2021, 10:24 AM IST

اترپردیش حکومت کے جل شکتی وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ مرادآباد پہنچے اور سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس بیماری کی تیسری لہر کے لیے اترپردیش حکومت نے پوری تیاری کی ہے۔

دیکھیے ویڈیو
وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے کہا کہ مراد آباد میں 5 آکسیجن پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ بلیک فنگس بیماری کو وبائی بیماری قرار دیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک بلیک فنگس کے دو مریض ملے ہیں جنہیں میرٹھ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ جو بچے یتیم اور بے گھر ہوئے ہیں ان کی پڑھائی کا خرچہ اور کھانے پینے، رہنے کا خرچ سرکار اٹھائے گی۔ ساتھ ہی تین مہینے تک گیہوں چاول مفت مہیا کرا رہی ہے اور مزدوروں کو ایک ہزار روپے تین مہینے تک دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت عوام کے لیے بہتر کام کر رہی ہے اور کورونا وائرس کی تیسری لہر کے لیے ہماری سرکار پوری طرح سے تیار ہے۔ نئے ہسپتال کھول کر ہسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے اور سبھی کو دوائیاں، آکسیجن اور بیڈ وقت پر دستیاب کرایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.