لکھنؤ: اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک اور وزیر ریاست برائے علاج وصحت نیز طبّی تعلیم مینکیشور شرن سنگھ کی موجود گی میں لال بہادر شاستری بھون واقع میڈیکل سینٹر میں ریاست کے 22 گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں ای-سُشروت ہاسپیٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (e-sushrut hospital management information system "HMIS") کی شروعات کی گئی۔ محکمہ طبّی تعلیم اور سی ڈیک کے مابین میمورینڈم آف ایگریمنٹ کا تبادلہ ای-سُشرت ایچ ایم آئی ایس سافٹ ویئر کے لیے ہوا۔ پاٹھک نے کہا کہ ای-سُشرت ایچ ایم آئی ایس سافٹ ویئر کو اپنے اینڈرائیڈ فون کے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر اپنا رجسٹریشن کرکے مریض کو کاؤنٹر پر ہونے والی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کے توسط سے مریضوں کو اسپتال میں کس دن، کون سے ڈاکٹر موجود رہیں گے، تمام تر معلومات فراہم ہو سکے گی۔ مریضوں کے ذریعہ مختلف قسم کی فیس کی ادائیگی آن لائن کسی بھی توسط جیسے کہ یو پی آئی، نیٹ بینکنگ سے کرکے وقت بچا سکیں گے۔ All Operations in UP 13 Medical Colleges will be Digital
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق میڈیکل ٹیسٹنگ، دوائیوں کے پرچے کھو جانے کی صورت میں مریض مذکورہ سافٹ ویئر سے اپنا ہیلتھ ریکارڈ ازخود اپنے موبائل سے دوبارہ حاصل کر سکے گا۔ اسپتال میں بھرتی مریضوں کو مہیا ہونے والی سہولیات جیسے ایمبولینس، بیڈ الاٹمنٹ، لِنَن، کھانا وغیرہ کا ریکارڈ بھی ای-سُشرت سافٹ ویئر کے توسط سے کیا جائے گا، جس سے ان سبھی کاموں میں شفافیت لائی جا سکے گی۔ ای-سُشرت ایچ ایم آئی ایس سافٹ ویئر سے ہونے والی سہولیات کے تحت ہر مریض کا آدھار لنک، آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ(آبھا) یونک ہیلتھ آئی ڈی، ای-سُشرت سافٹ ویئر سے جوڑا جائے گا، جس کے توسط سے مریض ریاست میں کسی بھی اسپتال میں طبّی سہولت کا فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔
سمجھا جارہا ہے کہ اس سے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی ادویہ کی مقدار، موجودگی اور ایکسپائری ڈیٹ وغیرہ کی تفصیلات بھی اس ای-سُشرت ایچ ایم آئی ایس سافٹ ویئر کے توسط سے ڈیجیٹل فارم میں ہمیشہ موجود رہے گی، جس سے ڈاکٹر مریضوں کو اسپتالوں میں موجود دوائیاں بہ آسانی لکھ سکیں گے۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ فی الحال یہ نظام ریاست کے 13 گورنمنٹ میڈیکل کالجوں ارو یونیورسٹیوں جیسے گورکھپور، جھانسی، کانپور، پریاگ راج، آگرہ، میرٹھ، کے جی ایم یو لکھنؤ، یو پی یو ایم ایس سیفئی، جِمس گریٹر نوئیڈا، آر ایم ایل لکھنؤ، ایس جی پی جی آئی لکھنؤ، مرزاپور میں ہاسپیٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ہے۔ آج محکمۂ طبّی تعلیم کے ذریعہ 22 مزید میڈیکل کالج میں ایم او اے منتقلی کے عمل کو انجام دیا گیا اور مستقبل میں اترپردیش کے سبھی میڈیکل کالجوں میں اس قسم کا نظام نافذ کیا جائے گا۔