ETV Bharat / state

Haj 2023 یوپی میں سفرحج کے لیےسبھی ضروری انتظامات مکمل،دانش آزاد انصاری - Lucknow News

چند ایام کے بعد عازمین سفر حج کے روانہ ہونگے۔سفر حج پر روانہ ہونے سے قبل تمام تر ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

دانش آزاد انصاری
دانش آزاد انصاری
author img

By

Published : May 20, 2023, 2:02 PM IST

دانش آزاد انصاری

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود، مسلم وقف و حج دانش آزاد انصاری نے آج یہاں باپو بھون میں واقع اپنے دفتر میں پریس نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے سفرحج -2023 اور مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔عازمین حج کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اقلیت نے کہا کہ 21 مئی سے 06 جون تک حج 2023 کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یوپی سے کل 26786 درخواست دہندگان نے درخواست دی تھی جن میں سے 1342 درخواست دہندگان کی درخواستیں مختلف وجوہات کی بناء پر مسترد کر دی گئیں۔ باقی 25444 میں سے 10901 لکھنؤ ہوائی اڈے سے اور 12070 دہلی ہوائی اڈے سے حج پر جائیں گے۔ ان کے علاوہ 2473 درخواست دہندگان وارانسی ہوائی اڈے سے حج پر جانے والے تھے، جو اب صرف لکھنؤ ہوائی اڈے سے جائیں گے۔ لکھنؤ ہوائی اڈے سے پہلی پرواز 21 مئی 2023 کو 12:00 بجے روانہ ہوگی۔

عازمین حج کی پہلا قافلہ مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس سروجنی نگر لکھنؤ سے صبح 8:00 بجے روانہ ہوگی۔ وارانسی ائیرپورٹ سے جانے والے عازمین حج کے لیے 12 مئی 2023 کو ضلع مجسٹریٹ، وارانسی کی صدارت میں ایک میٹنگ بلائی گئی تھی، لیکن وارانسی ائیر پورٹ کو گو فرسٹ فلائٹ کی بلیک لسٹ کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہے۔وارانسی ائیرپورٹ سے جانے سبھی عازمین اب لکھنؤ ائیرپورٹ سے 08 جون سے 19 جون 2023 تک جائینگے۔

دانش آزاد انصاری نے بتایا کہ دہلی سے پروازیں 22 مئی 2023 سے شروع ہوں گی۔ دہلی ائیرپورٹ سے جانے والے مسافروں کے لیے ہوائی اڈے پر انتظامات کو دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے یقینی بنایا جائے گا۔ ہر عازمین کو غیر ملکی کرنسی میں کم از کم 1500 اور زیادہ سے زیادہ 10000 سعودی ریال لے جانے کی اجازت ہے۔ جس کے لیے انہیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے ریال خریدنا ہوں گے۔

وزیر مملکت برائے اقلیت نے بتایا کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے ریاست سے جانے والے عازمین حج کی نگرانی کے لیے تقریباً 60 سرکاری ملازمین کوحجاج خدمتگار کے طور پر سعودی عرب بھیجا جائے گا۔ عازمین حج کو سفر سے قبل تربیت دینے کے لیے اضلاع میں تربیتی کیمپ فعال ہیں۔ عازمین حج ہر فلائٹ سائٹ پر فلائٹ سے متعلق طریقہ کار مکمل کریں،حج کمیٹی کی جانب سے مسافروں کو رہائش وغیرہ سے متعلق سبھی انتظامات مفت فراہم کیے جائیں گے۔مسافروں کی سہولت کے لیے پرواز کے مقام پر انتظامات سے متعلق سبھی محکموں کے کیمپ آفس بھی قائم کیے جارہے ہیں۔ مسافروں کو اے سی بسوں کے ذریعے براہ راست ائیرپورٹ بھیجا جائے گا اور ان کا سامان حفاظت کے ساتھ ٹرکوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ عازمین حج کی سہولت کے لیے حج ہاؤس اور ہوائی اڈے دونوں پر ملازمین/رضاکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے اقلیت اوریوپی مدرسہ بورڈ لکھنؤ کے امتحان سال 2023 کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے 73 اضلاع کے 539 امتحانی مراکز پر 17 مئی 2023 سے دو شفٹوں میں امتحان شروع ہوں گے جس میں پہلی شفٹ کے امتحان صبح 08:00 بجے سے 11:00 بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 02:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک مکمل ہوں گے۔ پہلی شفٹ میں منشی/مولوی (ثانوی عربی/فارسی امتحانات) اوردوسری شفٹ میں عالم(سینئرسیکنڈری عربی/فارسی)، کامل اور فاضل کے امتحانات بھی اسی شفٹ میں ہوںگے، جو 24 مئی 2023 کو ختم ہوں گے۔ مذکورہ امتحان میں کل 169796 امیدوار شرکت کریں گے جن میں 87729 لڑکے اور 82069 لڑکیاں شامل ہیں۔ نقل سے پاک، محفوظ اور صاف ستھرے طریقے سے امتحان کے لیے حکومتی سطح سے سبھی ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں اور سرکاری سطح کے محکمہ جاتی افسران کو ریاست کے امتحانی مراکز کا معائنہ کرنے کی ڈویژنل ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بورڈ سطح پر سینٹرلائزڈ کنٹرول روم قائم کرکے سبھی امتحانی مراکز کی آن لائن ویب کاسٹنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں جو کہ کام کر رہے ہیں۔ جس کی نگرانی ڈائریکٹوریٹ اوربورڈ کے افسران باقاعدگی سے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Danish Azad on Madrasa Survey مدرسہ سروے کے بعد کوئی کارروائی نہیں ہوگی، دانش آزاد

دانش آزاد انصاری نے بتایا کہ بورڈ کے امتحانات 17 مئی سے 24 مئی کے درمیان ہوں گے۔ جس میں امتحانی سال 2023 میں شامل اضلاع کی کل تعداد 73 ہے، امتحانی سال 2023 میں رجسٹرڈ امیدواروں کی کل تعداد - 172139، امتحانی سال 2023 میں شامل امیدواروں کی کل تعداد 169796، امتحانی مراکز کی کل تعداد 539، پہلی شفٹ میں امیدواروں کی تعداد - 101182 اور دوسری شفٹ میں شامل امیدواروں کی تعداد 68614 ہے۔ اس امتحان میں ادارہ جاتی امتحان دینے والوں کی تعداد 132657 ہے، انفرادی امتحان دینے والوں کی تعداد 37139 ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.