میرٹھ: ریاست اتر پردیش میں ضلع میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں سر سید ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام سرسید کے تعلیمی مشن پر دو روزہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں و کالج کی جانب سے طلباء و طالبات نے مقابلہ ذاتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے انعامات حاصل کیے۔ وہیں اس موقعے پر مہمانان نے سر سید کے تعلیمی مشن کو پورا کرنے کے لیے تعلیمی میدان مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بات کہی۔ انہوں کہا کہ یہ جشن صرف ڈینر کرنے تک ہی نہیں بلکہ نئی نسل تک تعلیم کس طرح پہنچے، اس پر غور و فکر کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے تاکہ نئی نسل جدید تعلیم سے آراستہ ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Dussehra in Baghpat اترپردیش کا ایک ایسا گاؤں جہاں دسہرہ نہیں منایا جاتا
اس پروگرام میں شرکت کے لیے دہلی سے پہنچے کانگریس پارٹی کے سینیٹر لیڈر و ترجمان میم افضل نےای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اتحاد محاذ 2024 میں حکومت بنائے گا۔ وہیں یوپی میں سماجوادی پارٹی کی محاذ سے ناراضگی بھی سامنے آ رہی ہے، اس پر ان کا کہنا تھا کہ انڈیا محاذ 2024 کے انتخابات کے لیے بنا ہے، اس کے علاوہ مختلف صوبوں میں جو انتخابات ہو رہے ہیں، وہ اس میں کہیں بھی جا سکتے ہیں۔ ملک میں انڈیا محاذ بہت مضبوطی سے کام کر رہا ہے اور آنے والے 2024 میں موجودہ حکومت کا صفایا ہوگا اور انڈیا محاذ کی سرکار بنے گی۔