میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں جاری میلہ نوچندی کے پٹیل منڈپ میں گزشتہ روز آل انڈیا مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک مشہور و معروف شعراء کرام نے شرکت کی۔میلا نوچندی کے اس مشاعرے میں شعراء نے اپنے کلام سے میلے کی جس پر سامعین نے ان کو داد و تحسین پیش کی۔
میلا نوچندی میں منعقد ہونے والا مشاعرہ آج بھی اپنی ثقافت اور تہذیب کو برقرار رکھنے کا کام کر رہا ہے قریب 60 برسوں میں مشاعرے میں شرکت کر رہے معروف شاعر وسیم بریلوی نےکہاکہ جہاں شعرا کرام مشاعرے میں اپنے کلام سے سامعین کی داد حاصل کی۔ وہ قریب ساٹھ برسوں سے اس میلہ نوچندی میں منعقد ہونے والے مشاعرے میں شرکت کرتے آ رہے ہیں۔ اس دور کی شاعری اور آج کی شاعری میں وہ بہت فرق محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشاعرے اور کوی سممیلن ایک ایسا پلیٹ فارم ہیں جہاں سبھی مذاہب کے لوگ ایک جگہ جمع ہوکر اس کلچر اور تہذیب کا حصہ بنتے ہیں جو ہمارے ملک کی طاقت رہی ہے ۔موجودہ عہد کے شعراء کو لیکر انہوں کہا کہ نئی عمر کے شعرا کے پاس بہتر کلام تو ہے لیکن سامعین کے مزاج کے مطابق ان کو کلام سنانے پڑتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Prize And Certificate Distribution ہونہار طلبہ کے لیے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم پروگرام کا انعقاد
وسیم بریلوی نے کہا کہ شاعری محض دل کو سکون ہی نہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کی ترجمانی اور ایک دوسرے کو قریب لانے میں اہم کردار بھی ادا کرتی ہے۔ مشترکہ تہذیب کی علامت میلا نوچندی کی تاریخ رہی ہے کہ مختلف ثقافتی پروگرام کے درمیان یہاں مشاعروں کا انعقاد بھی ہوتا رہا ہے۔