ETV Bharat / state

All India Muslim Jamaat وزیراعظم مودی کی والدہ کا تعزیتی جلسہ غیرشرعی، مولانا شہاب الدین رضوی - غیر مسلم کی موت

آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر مرادآباد کی مسلم کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ تعزیتی اجلاس کو شریعت کے خلاف قرار دیا ہے۔ All India Muslim Jamaat

وزیر اعظم مودی کی والدہ کے لئے تعزیتی جلسے کاانعقاد شریعت کے خلاف

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 3:46 PM IST

وزیر اعظم مودی کی والدہ کے لئے تعزیتی جلسے کاانعقاد شریعت کے خلاف

مرادآباد:اترپردیش کے بریلی سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا ہے کہ کسی غیر مسلم کی موت پر اس طرح کے تعزیتی اجلاس کا اہتمام کرنا نامناسب ہے۔All India Muslim Jamaat National President Maulana Shahabuddin Razvi Condemned Condolence Function

درحقیقت وزیر اعظم مودی کی والدہ کے انتقال پر مولانا ناظم اشرفی نے وزیر اعظم کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مراد آباد کے کوہ نور علاقے میں ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا۔اس موقع پر دو منٹ کے لئے تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔

اترپردیش کے مختلف اخبارات میں اس واقعے سے متعلق خبریں نمایاں طور پر شائع کی گئی ۔تعزیتی جلسے سے متعلق رپورٹ پر لوگوں نے جم کر تنقید کی ۔اس کے بعد بریلی سے مولانا نے اپنے بیان میں اس کی مخالفت کرتے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

بریلی سے آل انڈیا مسلم جماعت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی نے اسے شریعت کے مطابق ناجائز قرار دے کر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔اس تنازعہ کے بعد مرادآباد کے رہنے والے مولانا ناظم اشرفی نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ ماں ماں ہوتی ہے۔ہمارے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی ماں ہیں۔اس بنیاد پر تعزیتی جلسے کا اہتمام کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔وہ اسے غلط نہیں سمجھتے

یہ بھی پڑھیں:Kausar Hayat Khan مذہبی تعلیمی ادارہ میں حکومت بیجا مداخلت کا حق نہیں، کوثر حیات خان

انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ ہر چیز کو شریعت سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو بالکل درست نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں گنگا جمنی تہذیب ہے، ہمیں اسی کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔All India Muslim Jamaat National President Maulana Shahabuddin Razvi Condemned Condolence Function

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.