ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع ملک کے معروف علمی ادارے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں گزشتہ شام کل ہند مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی معروف شخصیات نے شرک کی۔
ویمنس کالج کی طالبات نے مشا عرے میں شرکت کی اور شعرائے کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مشاعرے کا لطف لیا۔
ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے باس تعلق سے بتایاکہ ہر برس کی طرح رواں برس بھی ویمنس کالج میں کل ہند مشاعرہ منعقد کیا گیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک ادبی مشاعرے ہے اور اس مشاعرے میں شرکت کے لیے ملک بھر کے شعرائے کرام کو دعوت دی جاتی ہے۔ آج بھی تقریبا پندرہ شعراء نے مشاعرے میں شرکت کی ہے۔
پروفیسر نعیمہ کاتون نے یہ بھی کہا کہ' ویمنس کالج کی لڑکیوں کے لیے سیکھنے کا بہت اچھا موقع ہے جو اردو میں شوق رکھتی ہیں کیونکہ اس مشاعرے کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینا ہے اور اس ویمنس کالج میں جو طالبات اردو، فارسی، عربی زبان میں دلچسپی رکھتی ہیں ان کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔
مشاعرے کی صدارت مشہور و معروف شاعر اظہر عنایتی، مہمان خصوصی جناب پروفیسر اختر حسیب، پرو وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور نظامت ڈاکٹر سرور ساجد اور ڈاکٹر شارق عقیل نے کی۔
مشا عرے میں عبید صدیقی، ڈاکٹر سلمہ شاہین، ازرا نقوی، زویا زیدی، حجاب لکھنوی، سراج اجملی، مہتاب حیدر نقوی، عابد علی عابد کے ساتھ دیگر شعرائے کرام نے شرکت کی۔