ETV Bharat / state

All India Mohammedi Mission آل انڈیا محمدی مشن نے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا

آل انڈیا محمدی مشن کے زیر اہتمام لکھنؤ کے بالا گنج علاقے کے سونا بھٹہ برورا میں مفت میڈیکل کیمپ کے ذریعہ 60 لوگوں کا ملیریا، وائرل بخار سی بی سی شوگر، چکن گنیا بلڈ پریشر کی مفت طبی جانچ کی گئی ۔اس دوران مریضوں کو مفت ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ادویات بھی تقسیم کئے گئے۔All India Mohammedi Mission

آل انڈیا محمدی مشن نے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 5:21 PM IST

لکھنؤ :اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ڈینگی،ملیریا اور وائرل بخار نے عوام کی معمول کی زندگی کو سخت متاثر کیا ہے ایسے میں نجی تنظیم اور فلاحی ادارے غریب بستیوں میں میڈیکل کیمپ کے ذریعے عوام کو راحت پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔All India Mohammedi Mission Organise Free Medical Camp In Lucknow

آل انڈیا محمدی مشن کے صدر سید ایوب اشرف کچھوچھوی کی سرپرستی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔اس کا افتتاح مولانا ابوبکر شبلی نعمانی نے کیا جبکہ آل انڈیا محمد مشین یوتھ صدر محمد احمد میاں اور سرپرست سید بابر اشرف سمیت متعدد د معزز افراد موجود رہے۔

اس موقع پر پر مولانا ابو بکر شبلی نے کہا کہ عوامی خدمات انجام دینے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ان کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل کیمپ یا مفت میں ادویات تقسیم یا ضرورت مند طلبا کا تعلیمی میدان میں تعاون کر کے بہتر خدمت کی جاسکتی ہے۔ اس میڈیکل کیمپ میں بلاتفریق ملت و مذہب عوام نے میڈیکل چیک اپ کرایا ہے ہے اور سبھی کو مفت دوائیں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Uttar Pradesh Municipal Elections: مومن انصار سبھا نے بلدیاتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا

انہوں نے کہاکہ اس کیمپ کا مقصد ہے انسانی خدمت کرنا اور اس خدمت کے لئے ہم مسلسل کئی برسوں سے کوشاں ہیں۔ لکھنؤ ہیں اس وقت متعدد بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ ایسے میں فلاحی تنظیموں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غریب بستیوں میں میڈیکل کیمپ کے ذریعہ ان کی مدد کریں۔

اجمیر درگاہ کمیٹی کے رکن سید بابر اشرف نے بتایا کہ آل انڈیا محمدی مشن کے بینر کے تلے گزشتہ کئی برسوں سے کئی فلاحی و ملی کام انجام دیے جا رہے ہیں۔ اسی کے تحت میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے ۔اس کا مقصد غریب عوام کو کو بہتر علاج فراہم کرنا ہے اس موقع پر ڈاکٹر صیف ڈاکٹر یعسوب اور قاری افتخار سمیت علاقائی لوگوں کی کثیر تعداد میں موجودگی رہی۔All India Mohammedi Mission Organise Free Medical Camp In Lucknow

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.