میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی تاریخی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر سے ملک میں عام عوام کے درمیان پیدا کی جا رہی منافرت کو ختم کرنے اور محبّت کو زندہ رکھنے کے مقصد سے،، آؤ بڑھیں چارہ کی طرف،، کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا. سماجی تنظیم آل انڈیا ملی کانسل کی قیادت میں منعقدہ اس پروگرام میں سبھی مذاہب کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا. تاکہ ملک میں عام عوام کے درمیان پیدا کیے جا رہے آپسی اختلافات کو ختم کیا جا سکے۔
تقریب میں مہمانان کے ذریعے ملک میں 2024 انتخابات کے پیش نظر جہاں کچھ سیاسی جماعتیں ملک میں منافرت کا ماحول بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں وہیں ایسے میں سیکولرازم میں یقین رکھنے والی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ذریعے اس طرح کے ماحول کو ختم کرنے کی قواعد بھی شروع ہو گئی ہے۔
اسی کے تحت میرٹھ میں آل انڈیا ملی کانسل کے ذریعے مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ سے اس کی شروعات کے ساتھ ایسی بہت سی سماجی تنظیمیں اس میں آگے آرہی ہیں. تاکہ ملک کی سالمیت کے لئے عام عوام کے بیچ آپسی اختلافات کو دور کیا جا سکے۔ تنظیم کے ذمہ داران کا ماننا ہے کہ ملک کی ترقی اور اس ملک میں بھائی چارگی کے ماحول بچانے کے لیے وہ دوسرے اضلاع میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کریں گے تاکہ ملک سے منافرت کا خاتمہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Ramesh Budhuri's abuse in Parliament کنور دانش علی کو گالی دینا آئین کو گالی دینا ہے: عبیداللہ خان اعظمی
وہیں تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے مہمانان کا ماننا ہے کہ آج ملک کو سب سے زیادہ ضرورت نوجوانوں کو روزگار دینے کی ہے ناکہ غریبوں کو مفت کھانا دینے کی اگر عوام کے پاس روزگار ہوگا تو وہ اپنے لیے خود کھانے کا انتظام کر لے گی۔ اس لیے سیاسی لوگوں کا کام ہے سیاست کرنا لیکن مذہب اور ذات برادری کے نام پر ایک دوسرے کو لڑانے والے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اسی وقت اپنا ملک بھی بچے گا اور ملک میں سیکولرازم کو زندہ رکھا جا سکے گا۔