اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں آل انڈیا کسان کھیت مزدور تنظیم کے کارکنان نے کسان تحریک کی حمایت میں ایک میمورنڈم ڈی ایم راکیش کمار کے توسط سے صدر جمہوریہ کو بھیجا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کسانوں پر تھوپے گئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔
ضلع کلکٹریٹ پر آل انڈیا کسان کھیت مزدور تنظیم کے کارکنان نے نوجوان، وکلاء، دانشور اور خواتین سمیت متعدد لوگ جمع تھے۔ سبھی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس پی گارنٹی قانون بنایا جائے، کسانوں پر درج جھوٹے مقدمے واپس لئے جائیں اور جن جگہوں پر کسان احتجاج کر رہے ہیں ان جگہوں پر بنیادی سہولیات جیسے بجلی پانی انٹر نیٹ بحال کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی سرحد پر گزشتہ تقریباً 75 دنوں سے کڑاکے کی ٹھنڈ میں امن و امان کے ساتھ احتجاج کر رہے ہیں۔ ایسے ملک کے کسانوں کے حوصلے اور جذبے کو ہم سلام کرتے ہیں۔'