مرادآباد: ملک کے کئی ریاستوں میں جاری اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کے بعد اب ضلع مرادآباد میں بھی اس کی مخالفت میں احتجاج ہوا۔ آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے مرادآباد ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے مرکزی حکومت کو ایک میمورنڈم بھیج کر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اپنی اگنی پتھ اسکیم کا منصوبہ جلد سے جلد واپس لیں۔ All India Democratic Youth Organization protest Against in Moradabad
اس دوران آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کے ضلع سیکریٹری محمد گوری نے کہا کہ 'نوجوانوں کو انڈین آرمی میں چار سال کی بھرتی نہیں بلکہ پرماننٹ بھرتی چاہیے،کوئی بھی نوجوان چار سال کے لیے بھرتی ہو کر اس کے بعد بے روزگار ہو جائے گا اس طرح ان کا منصوبہ مرکزی حکومت نوجوانوں کو روزگار نہیں بلکہ چار سال کے لیے کانٹیکٹ پر بھرتی کر رہی ہے، چار سال بعد یہ نوجوان کیا کریں گے۔'
یہ بھی پڑھیں: Protest Against Agnipath in Moradabad: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مرادآباد میں احتجاج
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی اس اگنی پتھ بھرتی اسکیم کی مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بھرتی میں چار سال کی پابندی ہٹا کر نوجوانوں کو انڈین آرمی میں پرماننٹ بھرتی دی جائے۔'