ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے حساس علاقے عبدالکریم چوراہا سبزی منڈی (بازار) میں واقع مسجد کو ہولی کی وجہ سے پلاسٹک شیٹس سے ڈھک دیا گیا۔ علی گڑھ شہر کوتوالی کے حساس علاقے عبدالکریم چوراہے میں واقع ہلوائی والی مسجد کے نام سے مشہور مسجد کو انتظامیہ و مقامی دکانداروں نے ہولی کی وجہ سے ڈھک دیا ہے، تاکہ ہولی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ Aligarh's Halwaiyan mosque covered due to Holi
مسجد کے قریب کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار پانچ برسوں سے اسی طرح مسجد کو ڈھک دیا جاتا ہے اور احتیاطاً برقعے والی خواتین اور دیگر حضرات کو چوراہے کے قریب نہیں جانے دیتے جہاں پر ہولی کھیلی جاتی ہے۔'
ضلع علی گڑھ شہر کے اس علاقے میں ہندو مسلم دونوں ہی مذاہب کے لوگوں کی خاصی تعداد میں دکانیں اور رہائش ہے جس کے سبب چوراہوں گلیوں میں ہولی کھیلی جاتی ہے۔ رنگ ایک دوسرے پر ڈالا جاتا ہے۔
مقامی رہائشیوں کی رضامندی سے ہی انتظامیہ اس مسجد کو گزشتہ کچھ برسوں سے پلاسٹک شیٹ یا پردوں سے ڈھک دیا جاتا ہے، احتیاط کے طور پر مقامی لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ یہ مسجد کی احتیاط کی جاتی ہے احترام کیا جاتا ہے اس کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈھک دیا جاتا ہے۔ ہولی کے بعد مسجد پر ڈھکی جانے والی چادر یا پلاسٹک شیٹس کو ہٹا دیا جاتا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: مسجد کو ہولی کے سبب ڈھک دیا گیا
مقامی رہائشی سمر عابد نے بتایا مسجد کو ڈھکنے کا مقصد یہاں پر جو ہولی پر رنگ کھیلا جاتا ہے تو کسی صورت سے مسجد پر رنگ نہ آئے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو کوئی تکلیف نہ ہوں۔
مسلمانوں کو یہ نہ کہنا پڑے کہ ہولی پر کھیلے جانے والے رنگ مسجد پر آگیا ہے یہ ڈال دیا گیا ہے، یہی مقصد ہے کہ مسجد کو ڈھک دیا جاتا ہے تاکہ مسجد محفوظ رہے۔ کسی بھی طرح کا کوئی رنگ مسجد پر نہ آئے، علیگڑھ انتظامیہ ہی اس مسجد کو ڈھکواتی ہے۔