ETV Bharat / state

علی گڑھ: ضرورت مندوں میں راشن تقسیم

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 6:22 PM IST

امید پروجیکٹ کے تحت علی گڑھ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کرپٹو ریلیف کے زیر اہتمام کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے متاثرین میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔ ضلع علیگڑھ تھانہ سول لائن کے علاقہ اے ایم یو سرکل کے قریب راشن تقسیم کیا گیا۔

aligarh welfare association and crypto relief distribution ration for needy in aligarh
ضرورت مندوں میں راشن تقسیم

جس طرح کورونا وبا اور لاک ڈاؤن نے ایک بار پھر انسانی زندگی کو بری طرح سے متاثر کردیا تھا، جس میں سب سے زیادہ چھوٹے کاروباری مزدور طبقہ متاثر ہوا ہے جو ابھی تک اثرات سے نکل نہیں پایا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے متاثرین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امید پروجیکٹ کے تحت علی گڑھ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کرپٹو ریلیف کے زیر اہتمام ضرورت مندوں میں ایک ماہ کا مفت راشن تقسیم کیا گیا۔

اے ایم یو سرکل کے قریب اے ایم یو انتطامیہ کی اجازت سے ایک مفت راشن تقسیم کیمپ لگایا گیا، جس میں آدھار کارڈ کی بنا پر متاثرین، ضرورت مندوں میں ایک ماہ کا مفت راشن تقسیم کیا گیا۔

مفت راشن تقسیم کی خبر سن کر خاصی تعداد میں مرد اور خواتین راشن لینے پہنچے۔ مفت راشن لینے والوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ اور راشن تقسیم کرنے والوں کا شکر ادا کیا۔

اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق نائب صدر اور سماجی کارکن مازین حسین نے بتایا کہ جتنے لوگ لاک ڈاؤن اور کورونا وبا سے بری طرح متاثری ہوئے ہیں اور جو لوگ ضرورت مند ہیں، ان کو کم سے کم ایک ماہ کا راشن مفت دیا گیا۔ ساتھ ہی کچھ ضروری ادویات بھی فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: دہلی: سماجی تنظیم نے ٹرانسجینڈرزمیں راشن تقسیم کیا

علی گڑھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف خان نے بتایا ہم امید پروجیکٹ کے تحت علیگڑھ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کرپٹو ریلیف کے زیر اہتمام کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے متاثرین اور ضرورت مندوں میں ایک ماہ کا مفت راشن تقسیم کر رہے ہیں، جس میں بنیادی سبھی سامان ہے۔ ہمیں کل 1200 کٹ امید پروجیکٹ کے تحت علیگڑھ کرپٹو ریلیف کی جانب سے مہیہ کرائی گئی ہیں، جس میں 600 پہلے تقسیم کر چکے ہیں اور یہاں آج 300 کٹ تقسیم کرنے کا ادارہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.