ETV Bharat / state

علی گڑھ: اب تک کے سب سے زیادہ 62 کورونا معاملے درج

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں روڈ ویز آفیسر سمیت مزید 62 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس سے ضلع میں متاثرین کی تعداد 1300 پہنچ گئی ہے۔ اب تک علی گڑھ میں 26 افراد کی موت کورونا سے ہوئی ہے اور تقریباً 72 فیصد متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں۔

علیگڑھ: اب تک کے سب سے زیادہ 62 کورونا معاملے درج

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 2:25 PM IST

عیدالاضحیٰ کے موقع پر حکومت اور انتظامیہ صرف جانوروں کی خرید فروخت پر پابندی عائد کر رہی ہے وہیں دوسری جانب بازاروں میں ضرورت سے زیادہ بھیڑ اور ٹریفک جام کو نظر انداز کر رہی ہے۔

لوگوں نے بھی احتیاطی تدابیر چھوڑ دی ہے جس کے سبب کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انلاک کی وجہ سے بازاروں میں خاصی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اور سماجی دوری کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ شب علی گڑھ میں اب تک کے ایک دن میں سب سے زیادہ 62 کورونا رپورٹ مثبت آئی جس میں ایک علی گڑھ روڈ ویز آفیسر بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.