ETV Bharat / state

علی گڑھ: قتل کے بعد قاتل کی خودکشی

ریاست اترپردیش میں ضلع علی گڑھ تھانہ گاندھی پارک کے علاقہ پریمیئر نگر بینک کالونی میں سلیم نامی ایک حملہ آور نے صراف تاجر کے گھر میں داخل ہوکر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ بھاگنے میں کامیاب نہ ہونے کے بعد گھر میں ہی خود کشی کرلی۔

علی گڑھ: دو تاجروں کے قتل کے بعد قاتل کی خود کشی

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 9:51 PM IST

علی گڑھ کے تھانہ گاندھی پارک میں اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ایک شخص نے تاجر کو گولی مارنے کے بعد فوراً خودکشی کر لی، گولیوں کی آواز سے علاقے کے لوگ اس مکان کی طرف دوڑے اور معلوم ہوا کہ یہ گھر صراف تاجر سوپلین واشنے کا ہے جس سے صبح ملنے سلیم برنی نامی شخص جو پیشے سے وکیل ہے ملنے آیا تھا۔

علی گڑھ: دو تاجروں کے قتل کے بعد قاتل کی خود کشی

اطلاعات کے مطابق دونوں میں 15 سے 17 لاکھ روپے کے لین دین کے بارے میں جھگڑا شروع ہوا، گھر کے افراد کے مطابق سوپلین اور سلیم دونوں ایک کمرے کے اندر گفتگو کر رہے تھے اچانک گولی کی آواز سنائی دی تو گھر میں موجود اہل خانہ کمرے کی جانب دوڑے تو دیکھا سوپلین زخمی پڑھا تھا اور سلیم کے ہاتھوں میں پستول تھی۔

جب اس کے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا لیکن گھر کے الیکٹرونک دروازے کی وجہ سے وہ فرار ہونے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے دھمکی دی کہ میں سب کے سامنے خود کو گولی مار لوں گا اور آخر کار خود کو گولی مار لی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ زخمی سوپلین کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

واقعے کی اطلاع پر علاقے پولیس اور فورنسک ٹیم پہنچ گئی اور ایس ایس پی کے ساتھ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

ایس ایس پی کے ذریعے جمع کی گئی معلومات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ملزم سلیم برنی اور صراف تاجر کے مابین 15 سے 17 لاکھ روپے کا لین دین چل رہا تھا، ایک روز قبل تھانہ سول لائن علاقے میں کپڑوں کے تاجر اکرم کے قتل کے معاملے میں بھی اس سے تنازع تھا اور پانچ لاکھ روپیہ کا بھی لین دین کا معاملہ تھا جس کے چلتے اکرم کا قتل بھی سلیم نے کردیا تھا۔

اس وقت شہر میں آج دونوں اموات کی صورت میں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہیں۔

ایک روز قبل تھانہ سول لائن کے علاقے زہرآباگ میں اکرم کا قتل اور آج تھانہ گاندھی پارک کے علاقے پریمیئر نگرصراف تاجر سوپلین کے قتل کے بعد ملزم سلیم کی خودکشی، ان تینوں اموات کے پیچھے پیسوں کا لین دین بتایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.