ETV Bharat / state

Corrosion Research Group اے ایم یو کا ’کوروزن ریسرچ گروپ‘ ایوارڈ سے سرفراز - researches of corrosion research group

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اپلائیڈ کیمسٹری شعبہ میں پروفیسر محمد مبین کی قیادت میں کوروزن (Corrosion) ریسرچ گروپ نے دھاتوں میں زنگ اور خرابی کی روک تھام کے سائنسی وسائل اور احتیاطی کوٹنگ پر تحقیق کے میدان میں وسیع پیمانے پر کام کیا ہے جس کے لئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 18, 2023, 10:51 AM IST

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کوروزن (Corrosion) ریسرچ گروپ نے اعلیٰ معیار کی تحقیق کرتے ہوئے اب تک اس شعبہ میں 17 پی ایچ ڈی ایوارڈ کی ہے اور 180 سے زیادہ تحقیقی مقالے دنیا کے معروف سائنسی جرائد میں شائع کیے ہیں۔ کئی سائنسی تنظیموں نے کوروزن سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں پروفیسر مبین اور ان کے تحقیقی گروپ کی گرانقدر خدمات کو تسلیم کیا ہے اور انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس میں ایسوسی ایشن فار میٹریل پروٹیکشن اینڈ پرفارمنس (اے ایم پی پی) انڈیا چیپٹر بھی شامل ہے جس نے انہیں کوروزن اویئرنیس ایوارڈ سے نوازا ہے۔

یہ ایوارڈ انھیں اس موضوع پر ایشیاء کی سب سے بڑی بین الاقوامی کانفرنس و نمائش ”کورکون 2022“ میں پیش کیا گیا تھا۔شعبہ میں قائم کوروزن ریسرچ لیباریٹری فی الوقت آلات اور مشینوں میں زنگ اور خرابی کی شناخت اور اس کی روک تھام کیلئے نینو کنٹینرز پر مشتمل اسمارٹ فنشکنل کوٹنگ کے فروغ سے متعلق ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے جو سی ایس آئی آر کے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ گروپ سے اعانت یافتہ ہے۔

پروفیسر مبین نے بتایا کہ کوروزن یعنی زنگ اور دیگر خرابیاں ڈھانچہ جاتی مادّوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور تنصیبات کے خاص آلات اور مشینیں اس کی وجہ سے ناکام ہوجاتی ہیں۔ اس سے کبھی کبھی وسیع پیمانے پر نقصان ہوتا ہے جس کے نتیجے میں بڑے مالی نقصانات کے ساتھ ساتھ اموات بھی ہوتی ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا ”نیشنل ایسوسی ایشن آف کوروزن انجینئرز انٹرنیشنل کی امپیکٹ رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر کوروزن سے ہونے والا سالانہ نقصان 2.5 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو عالمی جی ڈی پی کا 3.5 فیصد ہے، جبکہ ہندوستان کی معیشت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ جی ڈی پی کا 4.2 فیصد ہے“۔

مزید پڑھیں: قرآنک اسٹڈیز مرکز میں پی ایچ ڈی کورس کا آغاز، اے ایم یو انتظامیہ کا فیصلہ

پروفیسر مبین نے بڑے صنعتی تنصیبات، کھارے پانی کی صفائی کی تنصیبات، پاور پلانٹس اور واٹر ٹرانسمیشن و اسٹوریج سسٹمز میں کوروزن کے حوالے سے صنعتی ناکامیوں کے اسباب کی شناخت اور مسائل کا پتہ لگانے کے لئے کئی صنعتی اور علمی پروجیکٹوں پر کام کیا ہے۔ انھوں نے بین الاقوامی اشتراک کے تحت سوئیڈن اور جاپان کے دو اداروں کے لئے بھی تحقیقی خدمات انجام دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.