ETV Bharat / state

AlMU VC Distributes NIRF 2021 certificates: اے ایم یو وائس چانسلر نے این آئی آر ایف رینکنگ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 9:17 PM IST

بھارت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ذریعے جاری کی گئی این آئی آر ایف یونیورسٹی رینکنگ 2021 میں اے ایم یو کو ملک بھر میں دسویں رینکنگ حاصل۔

اے ایم یو وائس چانسلر نے این آئی آر ایف رینکنگ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے رجسٹرار اور مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، شعبہ جات کے سربراہان اور نوڈل افسروں نے این آئی آر ایف 2022 اور دیگر درجہ بندیوں کے سلسلے میں ڈاٹا جمع کرنے سے متعلق منعقدہ مشاورتی میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے بدست نیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) 2021 کے سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔

نو ستمبر 2021 کو ایک ورچوئل پروگرام میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے ذریعے جاری کی گئی این آئی آر ایف یونیورسٹی رینکنگ 2021 میں اے ایم یو کو ملک بھر میں دسویں رینکنگ AMU ranked 10th in the NIRF University Rankings حاصل ہوئی تھی۔

اے ایم یو کے شعبہ ایگریکلچر کو بھارت میں 13ویں نمبر پر رکھا گیا تھا جبکہ جواہر لال نہرو میڈیکل کالج نے پندرہواں رینک حاصل کیا تھا وہیں ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج نے 26 واں، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے 35 واں اور فیکلٹی آف مینجمنٹ نے 49 واں رینک حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے سبھی یونیورسٹیوں میں اے ایم یو کے دس ویں رینک کے لئے اور سبھی انسٹیٹیوٹس اور یونیورسٹیوں میں اے ایم یو کے 24 ویں رینک کے لئے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ جبکہ لائف سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر وسیم احمد نے تحقیقی زمرے میں اے ایم یو کے 24 ویں رینک کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.