ETV Bharat / state

AMU vice-chancellor علیگڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر خاتون بنی تو رقم ہوگی تاریخ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 4:50 PM IST

Updated : Nov 1, 2023, 5:21 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر کے پینل پہلی مرتبہ کسی خاتون کو شامل کئے جانے پر کیمپس کی خواتین اساتذہ اور طالبات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اگر اے ایم یو کی وائس چانسلر خاتون بنی تو تاریخ رقم ہوگی۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر خاتون بنی تو رقم ہوگی تاریخ

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر کے پینل پہلی مرتبہ کسی خاتون کو شامل کئے جانے پر کیمپس کی خواتین اساتذہ اور طالبات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اگر اے ایم یو کی وائس چانسلر خاتون بنی تو تاریخ رقم ہوگی۔ عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ایک بڑی تبدیلی کی طرف جاسکتی ہے اگر خاتون وائس چانسلر بنتی ہے۔ یونیورسٹی کے قیام کی 103 سال کے تاریخ میں پہلی بار خاتون وائس چانسلر ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔ کیونکہ پہلی مرتبہ وائس چانسلر کے پینل میں چار مرد کے ساتھ ایک خاتون کو شامل کیا گیا ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی اعلی گورننگ باڈی ایگزیکیٹیو کونسل (ای سی) کی میٹنگ 30 اکتوبر کو ہوئی تھی، ایگزیکیوٹیو کونسل کی میٹنگ کا ایجنڈا اے ایم یو کا 22 واں وائس چانسلر کا پینل طے کرنا تھا۔ کونسل کے کل 19 اراکین نے اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے اس عہدے کے لیے پانچ لوگوں کا انتخاب ہے۔ پہلی بار اس پینل میں ایک خاتون کا نام شامل کیا گیا ہے اور وہ نام پروفسر نعیمہ گلریز کا ہے، جو اے ایم یو کی ویمنس کالج کی پرنسپل ہیں، اس کے علاوہ پروفیسر فیضان مصطفی، پروفیسر قیوم حسین، پروفیسر فرقان قمر، اور پروفیسر ایم یو ربانی کو بھی پینل میں منتخب کیا گیا ہے۔

ایگزیکیٹیو کونسل 6 تاریخ کو اے ایم یو کورٹ کی میٹنگ میں پانچ امیدواروں کے پینل کو پیش کریں گی جس میں سے اے ایم یو کورٹ تین امیدواروں کے نام صدر جمہوریہ کے پاس کسی ایک کی نامزدگی کے لئے بھیجے گا۔ اگر فائنل تین ناموں کے پینل میں نعیمہ گلریز کا نام آگیا تو ممکن ہے کہ وہیں وائس چانسلر بن جائے کیونکہ آخری مہر تو صدر جمہوریہ کو لگانی ہے جو ایک خاتون ہیں۔ پینل میں خاتون کی موجودگی پر یونیورسٹی خاتون اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پہلی چانسلر بیگم سلطان جہاں تھی 103 سال کے بعد کسی خاتون کو پینل میں شامل کیا گیا ہے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے اب چونکہ پینل میں نام ہے تو ممکن ہے کہ وائس چانسلر بھی بن جائے اور بنا بھی چاہیئے کیونکہ جامیہ ملیہ اسلامیہ سمیت ملک کی دیگر یونیورسیٹیز کی وائس چانسلر خاتون بنی ہیں تو پھر اے ایم یو کی کیوں نہیں بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا 20 نامزد امیدواروں میں تین خواتین بھی شامل تھی جس میں سے ایک پانچ کے پینل میں پہنچی ہیں جو ایک بڑی بات ہے، آج خواتین ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے کیونکہ ان کے اندر صلاحیت ہے، تعلیم یافتہ ہیں، جذبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا 103 سال کا وقت ضرور لگا پینل میں خاتون کا نام شامل کرنے میں، دیر آئے درست آئے لیکن یہ ایک اچھی پہل ہے، اس سے نہ صرف اے ایم یو کہ بلکہ ملک کی خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی، ان میں بھی ہمت آئے گی آگے بڑھ کر حصہ لینے کی کچھ کرکے دیکھانے کی اس لئے ہم اس پہل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو کا بائیسواں وائس چانسلر کیسا ہونا چاہیے؟ سنیے لوگوں کا رد عمل

ویسے پینل میں موجود پروفیسر فیضان مصطفی بھی کافی مضبوط امیدوار بتائے جا رہے ہیں انہوں نے علی گڑھ کو ابنا مسکن بنالیا ہے۔ اور مسلم پرسنل لاء و دیگر معاملات میں اپنیے ,روشن, خیالات اور رائے کی وجہ سے ان حلقوں میں بھی مقبول ہیں جہاں فیصلوں پر آخری مہر لگتی ہے۔ ممکن ہے کہ وہ بھی سرفہرست رہیں۔

وائس چانسلر پینل:
۱۔ پروفیسر نعیمہ گلریز۔
۲۔ پروفیسر ایم یو ربانی۔
۳۔ پروفیسر فرقان قمر۔
۴۔ پروفیسر فیضان مصطفٰی۔
۵۔ پروفیسر قیوم حسن۔

Last Updated : Nov 1, 2023, 5:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.