ETV Bharat / state

اے ایم یو: طلباء کا احتجاج مسلسل تیسرے روز بھی جاری

author img

By

Published : Oct 14, 2019, 11:44 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں مسلسل تیسرے روز بھی یونیورسٹی کے پرانے گیٹ پر طلباء کا دھرنا جاری ہے، دھرنے پر بیٹھے طلباء کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ جلد از جلد طلبہ یونین انتخابات کی تاریخ طے کرے تا کہ ہم اپنے نمائندے کو منتخب کریں اور اپنی پریشانیوں اور جائز مطالبات کو یونیورسٹی انتظامیہ کے روبرو پیش کر سکیں۔

طلباء کا احتجاج مسلسل تیسرے روز بھی جاری

اے ایم یو طلباء کے احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کسی بھی طرح کا کوئی بیان یا نوٹس نہیں آئی ہے۔

یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یونیورسٹی کی یہ روایت بن چکی ہے انتظامیہ بغیر دھرنے اور احتجاج کے ہمیں یونین نہیں دیتی جبکہ طلباء یونین ہمارا حق ہے۔

طلباء کا احتجاج مسلسل تیسرے روز بھی جاری، ویڈیو

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ اور موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے فیض الحسن نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ تعلیم یافتہ افراد سیاست میں آئیں کیونکہ اگر وہ آئے تو حکومت سے سوال پوچھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ' سیاستداں چاہتے ہیں کہ غیر تعلیم یافتہ افراد سیاست میں آئیں تا کہ وہ مندر مسجد، بھارت پاکستان پر سیاست کریں اور آپس میں لوگوں کو تقسیم کریں، فیض الحسن نے موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے جے این یو کے گمشدہ طالب نجیب احمد کے غائب ہونے پر بھی آواز اٹھائی۔

یونیورسٹی کی ایک طالبہ مریم خان نے بھی یونیورسٹی انتظامیہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا 'یونیورسٹی انتظامیہ طلباء یونین انتخابات نہیں کرانا چاہتی کیونکہ کہ یونین کے بعد انتظامیہ تانا شاہی، زور زبردستی نہیں کرسے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل طلباء یونین انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی طلبا نے پرانے جنگیں گیٹ پر دھرنا دیتے ہوئےگیٹ کو بند کیا تھا۔

احتجاج کے وقت وائس چانسلر مردہ باد کے بھی نعرے لگائے گئے تھے، طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک یونین کی انتخابات کی تاریخ طے نہیں ہوتی ہم دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.