علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحمید کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق یونیورسٹی کی سبھی فیکلٹی کے ڈین، کالجز کے پرنسپلز اور یونیورسٹی حکام کی میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور AMU Vice Chancellor نے کووڈ کے خطرات سے آگاہ Precautions to Prevent Corona کرتے ہوئے سبھی سے کورونا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ یکم جنوری 2022 سے سبھی ملازمین کے لیے ٹیکے کی کم از کم پہلی خوراک لازمی AMU Asks Staff to Get Vaccinated ہوگی۔ ایسا نہ کرنے پر شعبہ میں آنے پر روک لگا دی جائے گی۔ وائس چانسلر نے سبھی پر زور دیا کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں دفاتر کے سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے پروٹوکول پر مکمل طور سے عمل ہو۔ اس کے ساتھ ہی پرنسپل جے این میڈیکل کالج کو کووڈ وبائی مرض سے نپٹنے کے لیے سہولیات کو بڑھانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اے ایم یو شعبہ ہندی کے تدریسی عملہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اے ایم یو عملے کو جلد ازجلد کووڈ کا ٹیکہ لگوانے کی ہدایت جاری ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے شعبہ ہندی کو مکمل طور سے سینیٹائزر کر کے کچھ روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر میں یونیورسٹی کے تقریباً سو سے زیادہ موجودہ و ریٹائرڈ، تدریسی و غیر تدریسی عملے کی موت ہوئی تھی جس میں پروفیسرز کی تعداد زیادہ تھی۔