ETV Bharat / state

اے ایم یو کو پی پی ای کٹ خریدنے کیلئے ڈھائی لاکھ کا عطیہ - اترپردیش نیوز

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کو دو عطیہ دہندگان نے کووڈ۔ 19 سے متاثرہ افراد کی طبی نگہداشت کے دوران صحت عملے کے تحفظ کے لئے پی پی ای کٹ خریدنے کے خاطر ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : May 5, 2020, 2:45 PM IST

اترپردیش کے علی گڑھ میں اے ایم یو کے ک ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے پی پی ای کٹس خریدنے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ کیا گیا ہے۔

اقبال احمد خان (سی ای او، فجر کیپٹل، دبئی) کی جانب سے دو لاکھ روپے کا چیک ان کے بھائی طاہر کبیر نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو پیش کیا۔

اس موقع پر اے ایم یو کے فائنانس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر اور سابق ایم ایل اے وویک بنسل بھی موجود تھے۔

دوسری جانب اے ایم یو کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر رفیق الزمان خان نے اپنے والد مرحوم جناب عبدالستار خان کے یاد میں 50 ہزار روپے کا عطیہ پیش کیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دونوں عطیہ دہندگان اقبال احمد خاں اور پروفیسر رفیق الزماں خاں کا اس کار خیر کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.