علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جفت سیمسٹر والے امتحانات کے لیے آن لائن امتحان فارم کی آخری تاریخ، کنٹرولر برائے امتحانات مجیب اللہ زہری کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق تعلیمی میقات 2019-20 کے تمام جفت سیمسٹر والے طلباء و طالبات کے لیے رجسٹریشن و امتحان فارم بھرنے کی آخری تاریخ 18 مئی 2020 ہے جبکہ اپنے فورم سے کسی کورس کو کم کرنے یا رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی آخری تاریخ 21 مئی ہے۔
نوٹس کے مطابق سبھی ایکس طلبہ و طالبات جو جفت سمسٹر میں تعلیم جاری نہیں رکھے ہوئے ہیں لیکن چھو ٹے ہو ئے پرچوں میں سیمسٹر کے خاتمے پر امتحان میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ان کے لیے بھی آن لائن امتحان فارم بھرنا لازمی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ امتحان فارم مقررہ تاریخ میں پر کئے بغیر کسی بھی طالب علم کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ ان کے اس سلسلے میں وائس جانسلر کی اجازت حاصل کی جائے اور فارم جمع کرنے کے لئے 500 روپے کی تاخیر فیس جمع کی جائے۔