علی گڑھ: ضلع علی گڑھ میونسپل کارپوریشن Aligarh Municipal Corporation کی جانب سے ہاؤس ٹیکس میں من مانے طریقے سے اضافہ کرنے پر میئر محمد فرقان نے اپنے دفتر پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے اپنا پورا ٹیکس وقت پر جمع کرایا ہے تو وہ پھر 2017 سے سود کے ساتھ اس کے ہاؤس ٹیکس میں کئی گنا اضافہ کیوں کیا جارہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 213 کے تحت یہ شرط ہے کہ جب تک سماعت نہیں ہوتی کارپوریشن ہاؤس ٹیکس وصول کرنے کا حق دار نہیں ہے کیونکہ ٹیکس 2017 سے نافذ ہے اور 2022 میں سماعت ہو رہی ہے، جب 2022 میں سماعت مکمل ہوجائے اور اعتراضات ختم ہوجائیں تو آپ اپریل 2023 سے ہاوس ٹیکس وصول کر لیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔House Tax Hike in Aligarh
محمد فرقان نے واضح کیا کہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن کی آمدنی بڑھے لکین ہم یہ بھی نہیں چاہتے کی غیر اخلاقی طریقے سے عوام پر ہاؤس ٹیکس کے نام پر بڑا بوجھ ڈالا جائے چونکہ عوام گزشتہ کئی برسوں سے کورونا وبا کی شکار ہے اور مہنگائی بھی عروج پر ہے، جس کی وجہ سے عوام پر اضافی بوجھ بڑھ رہا ہے، اس لئے ہاؤس ٹیکس میں اس طرح اضافہ کرنا مناسب نہیں۔House Tax Hike in Aligarh
محمد فرقان نے مزید بتایا کہ ہاؤس ٹیکس میں اضافے کے بعد میرے پاس مستقل لوگ آرہے ہیں، کچھ تو روتے ہوئے آتے ہیں۔ جس کا پہلے 6 ہزار ہاؤس ٹیکس آتا تھا اس کا اب 46 ہزار آرہا ہے اور جس کا 46 ہزار آتا تھا اس کا 4 لاکھ آ رہا ہے اور ایک شخص کا 300 گج کا مکان ہے ان کا 18 لاکھ ہاوس ٹیکس آیا ہے۔ ہاوس ٹیکس میں اضافے سے متعلق ساری شکایت میونسپل کارپوریشن کو بھی بتا دی گئی ہے اور یہی ساری شکایت اور پریشانیاں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، کمشنر اور کو بھی بھیج رہے ہیں۔ Aligarh Mayor Mohd Furqan On House Tax
وہیں کونسلر مشرف مہضر نے بتایا کہ 'علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے جاوید صاحب کا مکان 300 گج کا ہے ان کا سالانہ ہاوس ٹیکس 18 لاکھ لگایا ہے کیا وہ اپنا مکان بیچ کر ادا کریں گے ہاوس ٹیکس'۔ Aligarh Mayor Mohd Furqan On House Tax
یہ بھی پڑھیں: Property Tax On Temples: 'بی جے پی مندر پر بھی ہاؤس ٹیکس لگارہی ہے'
کونسلر مشرف نے مزید بتایا کہ یہاں پر موجود دیگر کونسلر اور میئر کے ہاوس ٹیکس میں اضافے سے متعلق یہی سب اعتراضات ہیں۔ میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 213 کے تحت یہ شرط ہے کہ جب تک سماعت نہیں ہوتی کارپوریشن ہاوس ٹیکس وصول کرنے کا حق دار نہیں ہے باوجود اس کے ہاؤس ٹیکس 2017 سے وصولا جا رہا ہے، اگر کسی نے اپنے مکان کی تعمیر 2022 میں مکمل کروائی ہے تو اس کا بھی ہاوس ٹیکس 2017 سے وصولا جا رہا ہے، جس سے عوام پریشان ہے۔ اس کا حل یہی ہے کہ پہلے اس پورے معاملے کی سماعت کی جائے اس کے بعد جس کا جتنا ہاؤس ٹیکس بنتا ہے، اتنا ہی اس سے ہاؤس ٹیکس وصولا جائے۔ House Tax Hike in Aligarh