کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس سے سبب ہر قسم کے کاروبار مکمل طور پر بند ہیں حتی کہ رمضان المبارک میں بھی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن اب آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں رعایت دی جا رہی ہے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھی کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن تمام دکانیں بند تھیں لیکن اب انتظامیہ نے محدود وقت کے لیے دکانوں کو کھولنے کا حکم جاری کیا ہے۔
دکانیں تو کھل گئی ہیں لیکن گراہکوں کی کمی محسوس کی جا رہی ہے، کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ گرمی اور تیز دھوپ کی وجہ سے لوگ گھروں کے باہر نہیں نکل رہے ہیں تو کچھ کہہ رہے ہیں کہ لوگ کورونا وائرس کے پیش نظر گھروں میں ہی محدود رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ علی گڑھ میں بھی کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ روز بھی 9 کیسز مثبت پائے گئے جبکہ اس کی وجہ سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔