گزشتہ روز اترپردیش کے علی گڑھ میں کچھ بندوق بردار بدمعاشوں نے ایک صرافہ تاجر کی دکان میں بندوق کی نوک پر دکان کے سارے زیورات لوٹ لیے تھے۔
اس کے پیش نظر اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں پولیس مستعدی کا اعلان کیا گیا ہے اور صرافہ بازار میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ بھی کیا گیا۔
بنارس میں ایس پی سٹی وکاس چندر ترپاٹھی نے پولیس ٹیم کے ساتھ صرافہ بازار کا جائزہ لیا اور وہاں حفاظتی انتظامات کا بھی باریکی سے معائنہ کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایس پی سٹی وکاس چندر ترپاٹھی نے بتایا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس ہر ممکن کوشش میں ہے۔ اس وقت جرائم پیشہ افراد صرافہ بازار کو نشانہ بنارہے ہیں۔
مزید پڑھیے: بھارت کا روحانی دارالحکومت شہر بنارس
انہوں نے بتایا کہ آج حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ صرافہ بازار کا باریکی سے جائزہ لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کو صحیح مقامات پر لگانے کے لئے بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ صرافہ تاجروں سے بھی حفاظتی انتظامات کے لیے کہا گیا ہے۔