علی گڑھ: اترپردیش کے علیگڑھ کے اسلامک مشن اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والی فرح خان نے NEET امتحان میں آل انڈیا رینک 649 حاصل کرکے ضلع علیگڑھ میں اعلی رینک حاصل کی ہے۔ In NEET Farha Khan Secured Top Rank In Aligarh
NEET امتحان میں علیگڑھ کے طلباء میں اچھی رینک حاصل کرنے پر اسلامک مشن اسکول نے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔اس میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر محمد خالد اور سٹی ایجوکیشن آفیسر لال بابو دیویدی کی موجود گی میں اعلی رینک حاصل کرنے پر فرح خان کو مبارکباد بات پیش کی اعزاز سے نوازتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر کونین کوثر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ اسکول کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ اس کے اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبہ نے NEET امتحان میں اعلی رینک سے کامیابی حاصل کی۔ اب فرح خان اسکول کے دیگر طلباء و طالبات کے لئے بھی رول ماڈل ہیں، ان کی محنت، لگن، ایمانداری اور کامیابی سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ بھی فرح کی طرح مستقبل میں کامیابی حاصل کریں۔
پرنسپل نے مزید بتایا یقینا یہ کوچنگ میں اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ علی گڑھ کی دیگر کوچنگ کے دو طلباء کے نمبر فرح خان سے دو یا تین نمبر زیادہ ہے جس سے ضلع علی گڑھ میں یہ تیسرے مقام پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Students of Madrasas NEET Qualify حفاظ کرام کی نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی
فرح خان نے اپنی کامیابی پر اللہ اور اپنے والدین کا شکر ادا کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنی بنیادی تعلیم اسلامک مشن اسکول سے ہی مکمل کی ہے۔ اس لئے میں اپنے تمام اساتذہ کا اور اسکول کا شکر ادا کرتی ہوں۔ فرح خان نے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کی تیاری سے متعلق بتایاکہ ہمیں نصاب کو پورا پڑھنا چاہیے۔امتحان سے قبل نصاب پر نثر ثانی کرنا ضروری ہے۔
لال بابو دیویدی (سٹی ایجوکیشن آفیسر، علیگڑھ) نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا فرح خان کی یہ کامیابی اسلامک مشن اسکول کے لئے ہی نہیں بلکہ علیگڑھ کے لئے خوشی کی بات ہے۔ In NEET Farha Khan Secured Top Rank In Aligarh