ETV Bharat / state

Condolence Meeting in AMU سید اقبال ہادی رضوی کے انتقال پر تعزیاتی نشست کا اہتمام - اترپردیش اردو نیوز

اے ایم یو کے فیکلٹی آف لا کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبا نے پروفیسر اقبال ہادی رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ Syed Iqbal Hadi Rizvi Death

Etv Bharat
سید اقبال ہادی رضوی کے انتقال پر تعزیاتی نشست کا اہتمام
author img

By

Published : Jan 22, 2023, 7:21 AM IST

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فیکلٹی آف لاء کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز، طلباء اور غیر تدریسی عملے نے فیکلٹی میں منعقدہ ایک تعزیتی نشست میں شعبہ کے سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر سید اقبال ہادی رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) فیکلٹی آف لاء کے اسسٹنٹ پروفیسر سید اقبال ہادی رضوی کا گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

اے ایم یو لاء فیکلٹی میں منعقدہ سید اقبال ہادی رضوی کے لیے منعقد تعزیتی نشست میں صدر شعبہ اور فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر ایم زیڈ ایم نعمانی نے اقبال ہادی رضوی کے ساتھ علمی اور سماجی وابستگی کو یاد کیا اور ایک قابل قدر ساتھی کے کھو جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ سید اقبال ہادی رضوی کو ان کے شاگرد اور رفقا بہت احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ کام کے تئیں ان کی لگن اور محنت ہمارے لیے باعث تحریک رہے گی۔ یونیورسٹی پراکٹر و لاء فیکلٹی کے پروفیسر وسیم علی نے رضوی کے ساتھ اپنی رفاقت کو یاد کیا، جب کہ پروفیسر شکیل احمد نے ایک شاندار دوست کو کھونے پر رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ پروفیسر ایم زیڈ ایم نعمانی نے تعزیتی پیغام پڑھا، اور سوگوار کنبہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے سید اقبال ہادی رضوی سنہ 1996 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون سے بطور لیکچرار وابستہ ہوئے تھے اور بعد میں وہ ایسوسی ایٹ پروفیسر بنے۔ اس سے قبل انھوں نے دہلی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء میں تدریسی خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : Death of Professor Asif Ali پروفیسر آصف علی کے سانحہ ارتحال پر اے ایم یو برادری رنجیدہ

Professor Seema Saghir Demise: پروفیسر سیما صغیر کا انتقال شعبہ کا بڑا خسارہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.