بنکروں نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے حالات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پاور لوم میں استعمال ہونے والی بجلی کی سبسڈی ختم ہوگئی ہے گھریلو استعمال میں کی جانے والی قیمت پر پاور لوم کے لیے بجلی دی جارہی ہے جس سے شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بنکرز نے زمینی حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن فروخت شدہ ساڑھیوں کے عوض میں جو چیک ملا تھا وہ چیک بلاک کردیا گیا جس سے بنکر معاشی تنگی کا شکار ہوگئے اور ساڑھی کے کاروبار سے الگ ہوکر اب سبزی بیچنے لگے یا دیگر کاروبار سے وابستہ ہونے لگے ہیں۔ بیشتر بنکر اپنا پاورلوم بیچ رہے ہیں۔
سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بنکروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بجلی کی قیمت کے سلسلے میں وہ اعلی افسران سے بات چیت کریں گے اور بنکروں کو بجلی سستی قیمت پر فراہم کرانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اکھلیش یادو نے بنارس کے ملاحوں سے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی تھی جس کا خاصا اثر دیکھا اور آج ملاحوں کو کشتی چلانے کی اجازت مل گئی۔