ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav on BJP Rule نفرت، بدعنوانی، بے روزگاری اور مہنگائی بی جے پی حکومت کی پہچان: اکھلیش یادو

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 9:29 PM IST

کسانوں کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاست اترپردیش کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ چال، کردار اور چہرے کا دعویٰ کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پہچان ہی نفرت، بدعنوانی، بیروزگاری اور مہنگائی بن چکی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے یہ الزام لگایا کہ بی جے پی ہر ایک ادارے کو اپنے قبضے میں لینا چاہتی ہے اور ہر ایک کو اپنے مطابق چلانا چاہتی ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کے ون ٹریلین اکونامی پر بھی کہا کہ جب تک آپ کسان کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے تب تک یہ ملک کیسے ترقی کرسکتا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی سماج میں نفرت پیدا کرکے سیاست کرنا چاہتی۔

اس کے علاوہ اکھلیش یادو نے مانسون اجلاس کے آخری دن جمعہ کو اسمبلی میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے دور میں کسان پریشان ہیں، جو اتر پردیش کو سال 2027 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا دعویٰ کرتی ہے۔ سیلاب اور خشک سالی نے فصلیں تباہ کر دی ہیں جبکہ پٹرول اور ڈیزل اور دیگر اشیاء مہنگائی کی زد میں ہیں۔ سانپوں اور جنگلی جانوروں کے خوف سے کسان کھیتوں میں جانے سے ڈرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ایک انٹرویو میں دعویٰ کرتے ہیں کہ انفراسٹرکچر، ایئر ویز، ایکسپریس ویز، واٹر ویز اور ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے وہ ریاست کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنائیں گے، لیکن یہ کام کسانوں اور زراعت کے بغیر کیسے ممکن ہے۔ ایک انگریزی کہاوت ہے "چیریٹی بگنس ہوم" میں وزیر اعلیٰ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مال بردار راہداری گورکھپور سے کیوں نہیں گزر رہی ہے۔ گورکھپور کے لوگ پانی بھرنے کے مسئلہ سے پریشان ہیں۔ جو وزیراعلیٰ ساڑھے 6 سال میں اپنے ہی شہر کی مرمت نہ کرسکے وہ دوسروں کے گھر کیسے ٹھیک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اکھلیش یادو نے کہا کہ ''گزشتہ ساڑھے چھ سالوں میں کسانوں کے لیے ایک بھی نیا بازار نہیں بنایا گیا ہے۔ آلو کا شتکار برباد ہو گیا۔ مکئی کی فصل سڑ گئی۔ گنے کی قیمت ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔ دھان کی نئی نرسری کی تیاری کیا ہے؟ حکومت کسانوں کی کیسے مدد کر رہی ہے؟ چاول کی ایکسپورٹ کب سے روکی گئی، کتنا آلو برآمد ہوا؟ جہاں تک ٹماٹر کا تعلق ہے تو اس نے حکومت کا چہرہ لال کر دیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں پر حکومت کو جگانے کی کوشش کرنے پر دکاندار اور اس کے والد کو جیل بھیج دیا گیا۔ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا خواب دیکھنے والے ٹماٹر بیچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ڈیری سیکٹر کی حالت بہت خراب ہے۔ ایس پی حکومت کے دور میں لگے ڈیری پلانٹس بجٹ کی کمی کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔ آوارہ جانوروں کے مسئلہ پر مسٹر یادو نے کہا کہ بیلوں کے حملوں کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ سڑکوں پر نکلنا مشکل ہو گیا ہے، وہیں لکھیم پور، پیلی بھیت، بجنور سمیت تمام علاقوں میں کسانوں نے جنگلی جانوروں کے خوف سے کھیتی باڑی بند کر دی ہے۔ کسان کھیتوں میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ پیلی بھیت میں جنگلی حیات کے حملے میں 40 سے زیادہ جانیں چلی گئیں۔ یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.