میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اسی درمیان دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل انتخابی مہم میں شرکت کے لیے سماج وادی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو آج میرٹھ پہنچے۔ سماج وادی کے شربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو آج میرٹھ میں بلدیاتی انتخابات میں اپنی امیدوار کی حمایت میں روڈ شو کی قیادت کرتے ہوئے اپنی طاقت اور موجودگی کا احساس دلایا۔ سابق وزیراعلیٰ بلدیاتی انتخابات میں لوگوں سے ان کی پارٹی کو جتانے کی اپیل کریں گے۔
بلدیاتی انتخابات میں میرٹھ میں میئر امیدوار سیماپردھان اور کارپوریٹرز کے شہر پہنچے اکھیلیش یادو نے میرٹھ میں پسماندہ آبادی والے علاقوں اور بالخصوص اقلیتی علاقوں میں روڈ شو کیا۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں میرٹھ پارٹی کارکنان اور مقامی باشندوں نے گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اکھیلیش یادو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کی جانب سے جن شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا کیا اسمارٹ بننا تو دور کی بات ہے اس پر ابھی تک کام تک شروع نہیں ہو پایا ہے۔ یہ حکومت صرف عوام کو دھوکہ دینے کا کام کر رہی ہے۔ اسمارٹ سٹی کے نام پر وہ ووٹ تو حاصل کر لیتی ہے لیکن اسمارٹ سٹی نہیں بناتی۔
یہ بھی پڑھیں:UP Municipal Elections 2023 علی گڑھ میں اکھلیش یادو کا روڈ شو
اکھیلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ یوپی میں اس بار سماج وادی پارٹی بڑی تعداد میں میئر سیٹیں جیتنے جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی اور بی جے پی دونوں ایک ہی جماعت ہیں اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اور میرٹھ کی میئر سیٹ پر بھی سماج وادی پارٹی کا قبضہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ گیارہ تاریخ میں میرٹھ کے عوام سماج وادی پارٹی کے تمام امیدواروں کو بڑی کامیابی دلائیں گے۔