سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے چار برسوں میں ریاست کو بری طرح چوپٹ کیا ہے، جو 20برس پیچھے چلی گئی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مصیبت کے چار برسوں میں بھی بی جے پی نے جشن منانے کا موقع تلاش کرلیا ہے۔
یادو نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ جو کام سماجوادی پارٹی کی حکومت کے وقت ہورہے تھے اور ریاست ترقی کے راستے پر رفتار پکڑ رہی تھی ان کاموں کو بی جے پی حکومت نے نہ صرف روک دیا بلکہ جاری عوامی مفاد کے منصوبوں میں رخنہ ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس ایک ہی پرانا ریکارڈ ہے جسے وہ روز روز بجاتے ہیں، ان سے عوام کے کان پک گئے ہیں۔ آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بی جے پی آخری کوشش کررہی ہے اور اسکے جھوٹے اعدادو شمار کے قہر نے پوری ریاست کو آلودہ کردیا ہے۔
سابق وزیراعلی نے کہا کہ 2022 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنتے ہی بی جے پی کے جھوٹ اور فرضی اعدادو شمار کی جانچ ہوگئی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
یو این آئی