ETV Bharat / state

اعظم کی حمایت میں جیل جانا بھی منظور: اکھلیش - مسٹر یادو نے بی جے پی لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ تم نے جیل بنوائی ہے اور ہم جیل جانے کو تیار ہیں

سماج وادی پارٹی رکن پارلیمان محمد اعظم خان کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے 81 سے زیادہ مقدمے درج کئے جانے کے بعد رکن پارلیمان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سنیچر کو کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر کی حمایت میں وہ پارٹی لیڈروں و کارکنوں کے ساتھ جیل جانے کو تیار ہیں۔

اعظم کی حمایت میں جیل جانا بھی منظور: اکھلیش
author img

By

Published : Sep 14, 2019, 11:47 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:49 PM IST

مسٹر یادو نے بی جے پی لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ تم نے جیل بنوائی ہے اور ہم جیل جانے کو تیار ہیں‘‘۔اکھلیش یادو رائے بریلی اور رامپور کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ایس پی سربراہ جمعہ کی رات کو یہاں پہنچے اور سنیچر کو ہم سفر گیسٹ ہاوس میں پارٹی لیڈروں سے ملاقات کی۔

اکھلیش نے پارٹی لیڈروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی لیڈر اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اگر ہم جیل گئے تو یو پی میں اگلی حکومت ہماری ہوگی۔اور تاریخ بھی اس کی گواہ ہے۔قریبی اضلاع کے ایس پی لیڈر پارٹی صدر سے ملنے اور اعظم کی حمایت کے لئے رامپور پہنچے۔

ایس پی فاونڈر ملائم سنگھ یادو نے اعظم خان کو رامپور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خلاف پارٹی کارکنوں سے سینئر لیڈر کی حمایت میں احتجاج کی اپیل کی تھی۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ آزادی کے بعد حکومت نے ایک رات میں پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ کے خلاف 100 سے زیادہ مقدمات درج کئے تھے اور اب وہی کام اعظم خان کے خلاف کیا جارہا ہے۔
یہ کافی مایوس کن ہے کہ انتظامیہ اعظم اور ان کے اہل خانہ کے خاف گائے اور بکری چوری کا مقدمہ درج کررہی ہے۔
اور یہ بات اک دم واضح ہوگئی ہے کہ سینئر لیڈر کے خلاف اس طرح کے مقدمے انہیں ہراساں و پریشان کئے جانے کے لئے درج کے جارہے ہیں۔
اعظم نے بڑے پیمانے پر سماج کی خدمت کی ہے ہمیں عدالت میں پورا بھروسہ ہے اور یقینا ہماری جیت ہوگی۔

نظم ونسق اور بڑھتے کرائم کے معاملے میں یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے میعاد کار کو ’غنڈہ راج‘ سے تشبیہ دی جارہی تھی لیکن اب ہم اس حکومت کو کیا کہیں جن کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں تو وہیں بی جے پی اراکین اسمبلی اجتماعی عصمت دری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اب یہ بالکل واضح ہوچکا ہے کہ اناؤ ریپ کیس میں حکومت بی جے پی ایم ایل اے کو بچا رہی ہے تو وہیں شاہجہاں پور میں بی جے پی لیڈر پر لگے ریپ کے الزام کے معاملے میں پولیس جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔

مسٹر خان اور ان کے اہل خانہ کے دفاع کے لئے کوئی بھی قدم بلا تردد اٹھا نے کا اعلان کرتے ہوئے سماج وادی صدر نے یہ واضح کیا کہ’ ہمارا اعظم خان کے ساتھ صرف سیاسی ہی نہیں خاندانی رشتہ ہے۔جب ملائم سنگھ مصیبت میں تھے مسٹر خان ہمارے حمایت میں کھڑے تھے ہم ان کی پوری حمایت کریں گے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے‘۔

میٹنگ کے بعد مسٹر یادو اعظم خان کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے وہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کا بھی دورہ کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد شام کے وقت وہ رائے بریلی کے لئے روانہ ہوجائیں گےجہاں پر وہ رات بھر قیام کریں گے اور اتوار کو لکھنؤ واپس ہوجائیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:49 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

اکھلیش
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.