ان سے بھی مزدوروں کا درد دیکھا نہیں گیا تو پارٹی کارکنان کے ساتھ وہ خود بھی سڑک پر آئیں اور لنچ کے پیکٹ تقسیم کیے۔ سماج وادی پارٹی کے کارکن اب اس کو حقیقی سوشلزم کی مثال قرار دے رہے ہیں۔
چاہے آگرہ کی ایک خاتون اپنے چھوٹے بچے کو سوٹ کیس پر گھسیٹ رہی تھیں، ویڈیو وائرل ہونے پر اس بچے کی والدہ کو100،000 کی مدد ہو یا پھر سائیکل سے اپنے والد کو اپنی منزل تک پہچانے والی بیٹی کی مدد ہو
اکھلیش یادو ایسے معاملے میں کبھی بھی مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ اسی طرح کی دوسری مثالیں ہیں جو اکھلیش کو دوسرے قائدین سے ممتاز کرتی ہیں۔
وہیں ان کی اہلیہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ ڈمپل یادو بھی لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں ہیں۔ اس نے بھی غریبوں کی خدمت کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ ڈمپل یادو کچھ کارکنان کے ساتھ مزدور کو کھانا تقسیم کر رہی ہیں۔
بس میں سفر کرنے والے تمام مزدوروں کو اپنے سامنے لنچ کے پیکٹ دلوائے اور بسکٹ بھی تقسیم کیے۔ اس دوران جب لوگوں نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کی تصویر یا ویڈیو لینے کی کوشش کی تو انہوں نے انکار کردیا۔
سماج وادی پارٹی کے کارکنان کافی خوش دکھے، ان کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر ہمیشہ ہی لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرتے رہے ہیں۔
ان کی اہلیہ ڈمپل یادو بھی لوگوں کے ساتھ کھڑی نظر آئیں ہیں۔ ایک بار پھر ان دونوں نے بحران کے وقت مہاجر مزدوروں کی مدد کرتے نظر آئے۔