اسپائس جیٹ کی وارانسی سے جے پور کے لئے براہ راست فضائی خدمات 29 ماچ سے بند ہوجائیں گی۔ وارانسی۔ ممبئی روٹ پر وستارا اور وارانسی بنگلورو روٹ پر گو ائیر ویز کی ایک ایک طیارہ کی خدمات بند کردی گئی ہیں۔
اس کی اطلاع ایئرلائنز کمپنیاں مسافروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے دے رہی ہیں۔
ممبئی روٹ پر انڈیگو ائرلائنز بھی فضائی خدمات میں کمی کرنے پر غور و فکر کر رہی ہے براہ راست ممبئی تک فضائی خدمات نہ ہونے کی وجہ سے فضائی مسافروں کو راستہ تبدیل کرکے جانا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:
حیدرآباد کی جھیلوں میں مہلک بیکٹریا کی موجودگی باعثِ تشویش
کووڈ ایس او پیز کے مطابق ممبئی سے آنے والے مسافروں پر بھی خاص نظر ہوگی بنارس کے سی ایم او ڈاکر وی وی سنگھ نے ایسے مسافرو کو کچھ دنوں تک ہوم کورنٹائن رہنے کا مشورہ دیا ہے۔