فضائی کمپنیاں بھی اس طوفان سے دہشت میں ہیں۔ اسی خوف کے سبب تین اسپائس جیٹ طیارے وارانسی ہوائی اڈے پر اترے ہیں۔
اس سلسلے میں اسپائس جیٹ کے مقامی منیجر راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ کلکتہ میں آنے والا طوفان امفان کی خوف سے بنارس ائیر پورٹ پر طیاروں کو شفٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں بنارس ایئرپورٹ اتھارٹی سے اجازت طلب کی گئی تھی اس کے بعد تین طیارے یہاں شفٹ کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طوفان نہایت ہی خطرناک ہے جو درخت کے کے جڑ سے لے کر کے تنا تک اکھاڑ لے جارہا ہے ایسے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےکہ طیاروں کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا یہی وجہ ہے کی بنارس کے ایئرپورٹ میں ان طیاروں کو بنارس لایا گیا ہے۔
راجیش کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو 21 مئی2020 کو یہ طیارے واپس چلے جائیں گے۔