ETV Bharat / state

ہاتھ جوڑے فضائیہ کے ایک جوان کا ویڈیو وائرل - فوج کے ایک جوان کا ویڈیو

ریاست اترپردیش کے ضلع امبیڈکر نگر میں فوج کے ایک جوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں نوجوان ہاتھ جوڑ کر اپنے خاندان کی سلامتی کے لئے بھیک مانگ رہا ہے۔

ہاتھ جوڑے فضائیہ کے ایک جوان کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 2:29 PM IST

سرحد پر اپنی جان کی بازی لگا کر ملک کی حفاظت کرنے والا جوان ہاتھ جوڑ کر اپنے خاندان کی سلامتی کی بھیک مانگ رہا ہے۔ فضائیہ کے جوان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کر کے وزیراعظم سے لے کر وزیر دفاع اور ضلع کے اعلیٰ افسران سے اپنے خاندان کو بچانے کی اپیل کی ہے۔

ہاتھ جوڑے فضائیہ کے ایک جوان کا ویڈیو وائرل

یہ معاملہ جہانگیر آباد تھانہ علاقے کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تھانہ علاقے کے گرام بشن پور بجدہا میں ایک ہفتے پہلے زمین کو لے کر دو فریق میں تنازع ہوا تھا، اسی دوران بھاگتے وقت ایک فریق کے شیلیندر سنگھ گر گئے اور بعد میں ان کی موت ہو گئی جس کے بعد پولیس نے گاؤں کے رہنے والے فضائیہ کے جوان ویریندر سنگھ کے والد پر غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ گورکھپور ضلع کے بیلگھاٹ بلاک پرمکھ ونود سنگھ کے اشارے پر پولیس فوجی کے خاندان کا استحصال کر رہی ہے۔ فوجی نے ایک ویڈیو بنا کر ملک کے وزیراعظم سے لے کر وزیر دفاع اور ضلع کے ڈی ایم، ایس پی سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

ایس پی الوک پریہ درشی نے بتایا کہ معاملہ پر توجہ دی گئی ہے۔ اس کی جانچ کرائی جا رہی ہے۔ رپورٹ آنے پر مناسب کارروائی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.