نئی دہلی: ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے انوویشن، خود انحصاری اور مقامی طور سے فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔
چیف آف ایئر سٹاف نے سالانہ کمانڈرز کانفرنس کے موقع پر جمعرات کو پریاگ راج میں سینٹرل ایئر کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ کمانڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر انہیں رسمی طورپر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو انوویشن، خود انحصاری اور مقامی طور پر محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ تیاری کو چاق و چوبند رکھنے کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کمانڈروں کو ہدایت دی کہ وہ تیاریوں، ہتھیاروں کے نظام اور آلات کو ہر سطح پر ہمیشہ درست رکھیں۔ ایئر چیف نے حالیہ سیلاب کے دوران امدادی کارروائیوں اور سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر سینٹرل ایئر کمانڈ کی تعریف کی۔
یواین آئی۔