اترپردیش اسمبلی انتخابات کو لیکر سیاسی پارٹیاں سرگرم ہو گئی ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم نے بھی اسمبلی انتخابات کی تیاری کو لیکر کمر کس لی ہے۔ 100 اسمبلی نششتوں پر الیکشن لڑنے کے اعلان سے ریاست میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر شوکت علی نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ہماری پارٹی اتر پردیش میں 100 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں بھی ہماری پارٹی نے اتر پردیش میں الیکشن لڑا تھا، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ انشاء اللہ اس بار ہم اتر پردیش میں کامیابی حاصل کریں گے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم صاف شفاف لوگوں کو اپنی پارٹی کا امیدوار بنائیں گے۔
مذہب تبلی کے سوال پر شوکت علی نے کہا کہ تبدلی مذہب کوئی مدا نہیں ہے۔ بلکہ الیکشن کے وقت میں بی جے پی کا بنایا گیا مدا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عمر گوتم پر عائد الزام بے بنیاد ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ عدالت سے باعزت بری ہوکر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: اتر پردیش: ایم آئی ایم 100 سے زائد اسمبلی نشستوں پر انتخاب لڑے گی
شوکت علی نے کہا کہ بی جے پی نے 2017 میں جو عوام سے وعدہ کی تھی، اس کو پورا نہیں کر سکی بلکہ ڈائیلاگ بازی سے کام لیا۔ مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ تین طلاق پر بل لاکر ہمارئی شریعت میں مداخلت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جب بھی الیکشن قریب ہوتا ہے تو اس طرح کی سیاست کرتی ہے۔