لکھنؤ: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان عاصم وقار نے آج لکھنو میں واقع کانگریس پارٹی کے ریاستی دفتر کے سامنے کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے اتر پردیش کے کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر برج لال خابری سے وقت مانگا تھا یہ بات کرنے کے لیے کہ ایک طرف تو کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی محبت کی دکان کھولنے کی بات کہہ رہے ہیں تو دوسری طرف مدھیہ پردیش کے ریاستی صدر و سابق وزیراعلی کملناتھ نے نفرت کا زہر بیچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا دعوی کرنے والے ہندو مذہبی رہنما دھریندر شاستری کا پیر چھوتے ہیں اور چارٹر فلائٹ سے بھیج کر ان کو بلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاشتری کے کئی بیان متنازع رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں پر بلڈوزر چلانے کے لیے کا بھی بیان دیا تھا۔ بھارت کو ہندو راشٹریہ بنانے کا بھی دعوی کیا تھا کہ کیا راہل گاندھی اس بیان سے متفق ہیں کیا وہ بھی بھارت کو ہندو راشٹر بنانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Debate over Bajrang Dal heats up in MP مدھیہ پردیش میں بجرنگ دل پر سیاست
اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما نے کہا کہ اسی بات کو لے کر کے ہم نے ریاستی صدر سے وقت مانگا تھا لیکن انہوں نے وقت نہیں دیا۔ جلد ہی ہم دلی جائیں گے اور قومی سطح کے رہنماؤں سے بات چیت کریں گے کہ کانگرس پارٹی ایک طرف محبت کی دکان کی بات کر رہی ہے تو دوسری طرف کمل ناتھ نفرت کا زہر بیچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے مسلمانوں کو یہ بتانا پڑے گا کہ وہ کرنا کیا چاہ رہے ہیں۔