ETV Bharat / state

AIMIM آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ضلع مجسٹریٹ کے نام میمورنڈم

میرٹھ میں عیدالاضحیٰ اور کانوڑ یاترا کے پیش نظر شہر میں صاف صفائی, بجلی اور پانی کے انتظامات کو پختہ کرنے کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ضلع مجسٹریٹ کے نام میمورنڈم دیا۔اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان نے ڈی ایم دفتر کے سامنے نعرہ بازی بھی کی۔

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 11:22 AM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ضلع مجسٹریٹ کے نام میمورنڈم

میرٹھ:ملک کی تمام ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی عیدالضحی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔29 جون کو پورے ملک میں عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا۔اسی درمیان جولائی کے پہلے ہفتے سے مغربی اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کی بھی شروعات ہورہی ہے۔

دونوں تہواروں کو مد نظر رکھتے ہوئے میرٹھ میں آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر شہر میں صاف صفائی کے علاوہ بجلی پانی اور راستوں کو درست کرانے کے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا تاکہ دونوں تہوار پر سکون ماحول منائیں جا سکے۔جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والی کانوڑ یاترا مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے ہوکر گزرتی ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں شیو بھگتوں کا میرٹھ سے گزر ہوتا ہے۔

میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین نے میرٹھ ڈی ایم کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں شہر کو پوری طرح سے گندگی سے پاک رکھنے کے علاوہ شہر کی تمام مساجد کے آس پاس خاص طور پر صاف صفائی کو پختہ رکھنے کی بات کہی گئی اس کے ساتھ ہی شہر کی سڑکوں کو بھی درست کرنے کے ساتھ راستوں پر لائٹ کا انتظام کرنے اور شہر میں بجلی پانی کی دستیابی کو بھی پورا رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Qurabani Bakra Market عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں آئی تیزی

انہوں نے کہاکہ اس کانوڑ یاترا میں شیو بھگتوں کو کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے جس سے کہ دونوں تہواروں پر عقیدت مند پر سکون ماحول میں ادا کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.