مرادآباد: اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد اب انتخابی دشمنی کے معاملات منظر عام پر آنے لگے ہیں، ایسا ہی ایک معاملہ اتر پردیش کے مراد آباد نگر پنچایت کانٹھ سے سامنے آیا ہے، جہاں لوگوں نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلیمن کے رہنما کے گھر پر بلڈوزر کا استعمال کرکے گھر گرایا اور پھر ان کے اہلخانہ کی پٹائی کردی۔ یہ پورا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ مرادآباد پولس نے اس پورے معاملے میں مقدمہ درج کرکے دونوں فریقوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ مرادآباد نگر پنچایت سے ایم آئی ایم کے رہنما ذوالفقار ٹھیکیدار نے پارٹی عہدیداروں کے ساتھ آل انڈیا اتحاد المسلمین پارٹی کے سٹی آفس میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ مرادآباد نگر پنچایت کا الیکشن سماج وادی پارٹی کے امیدوار اقبال انصاری سے چند ووٹوں سے ہار گئے ہیں۔ اور آل انڈیا اتحاد المسلمین نے خطے میں کافی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ جس کی وجہ سے دوسری پارٹی کے افراد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کا حملہ کیا ہے۔
ذوالفقار ٹھیکیدار نے مزید بتایا کہ رات تقریباً 3:00 بجے سماج وادی پارٹی کے لوگوں نے ان کے گھر پر بلڈوزر سے حملہ کیا، اس دوران ان کی والدہ بھی شدید زخمی ہوگئیں، جس کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سماج وادی پارٹی کی حکومت میں سابق کابینی وزیر کمال اختر کے لوگوں نے آل انڈیا اتحاد المسلمین پارٹی کے امیدوار ذوالفقار ٹھیکیدار کے گھر پر بلڈوزر سے حملہ کیا، جس کے بعد متاثرہ سیکورٹی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Moradabad Road Accident مرادآباد میں سڑک حادثہ، آٹھ ہلاک، پندرہ زخمی