ETV Bharat / state

آگرہ: دوست نے نوجوان کا قتل کرکے پی پی ای کٹ میں رکھ کر جلا دیا - آگرہ پولیس کا خلاصہ

اترپردیش کے آگرہ ضلع میں ایک دوست کا اغوا ہفتہ وصولی کے لئے کیا گیا، اغواکار کو پہنچاننے پر اغواکاروں ںے دوست کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کو پی پی ای کٹ میں رکھ کر جلا دیا گیا۔ پولیس معاملے میں مزید تفتیش کررہی ہیں۔

News
http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/28-June-2021/12285049_agra-deat.jpg
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 1:02 PM IST

Updated : Jun 28, 2021, 1:11 PM IST

اتر پردیش کے آگرہ شہر میں گزشتہ 21 جون سے لاپتہ شیت گرہ کے مالک کے اکلوتے بیٹے کے معاملے میں پولیس نے بڑا خلاصہ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان کا اغوا کر موت کی نیند سلا دیا گیا۔ یہی نہی پولیس سے بچنے کے لئے ملزموں نے لاش کو پی پی ای کٹ میں رکھ کر بلکیشور گھاٹ پر جلا دیا۔

دراصل معاملے میں پولیس کو اتوار کی دیر رات اہم سراغ ملے تھے، جس کے بعد پانچ ملزموں کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی گئی۔ معاملہ ہفتہ وصولی سے جُڑا ہوا ہے۔ اس واردات میں شہر کے ایک بڑے کاروباری کا لڑکا بھی شامل ہیں۔

معلوم ہوکہ شیت گرہ سوامی چوہان کا اکلوتا بیٹا سچن چوہان (25) تھانہ نیئو آگرہ علاقے کے دیال باغ سے 21 جون کو لاپتہ ہوگیا تھا۔ سچن اپنی ماں سے باہر گھومنے کی بات کہہ کر گھر سے نکلا تھا لیکن وہ واپس گھر نہیں لوٹ سکا۔

مزید پڑھیں: رامپور: کار نالے میں گری، چار افراد ہلاک

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے لوگوں سے پوچھ تاچھ میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ سچن کو ہفتہ وصولی کے لئے ان کے دوستوں نے اغوا کیا تھا، لیکن سچن نے اپنے دوست کو پہنچان لیا تھا۔ معاملے کا خلاصہ ہونے کے ڈر سے سچن کا گلا دباکر قتل کردیا گیا اور لاش کو پی پی ای کٹ میں رکھ کر بلکیشور گھاٹ کے نزدیک جلا دیا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس ملزموں کی نشاندہی پر جگہ جگہ چھاپہ ماری کررہی ہے۔

Last Updated : Jun 28, 2021, 1:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.