ETV Bharat / state

بریلی: راجیو گاندھی کویاد کیا گیا

کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام پارٹی دفتر میں بھارت رتن مواصلات انقلاب کےعلم بردار سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔

بریلی: راجیو گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 7:46 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام پارٹی دفتر میں بھارت رتن مواصلات انقلاب کے علم بردار سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں انکی تصویر پر گل پوشی کی گئی اور خطابت کے لیئے ایک سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔

سب سے پہلے تمام موجود کانگریس کارکرنان نے راجیو گاندھی کے تئیں خراج عقیدت پیش کی اور انہیں یاد کیا۔

بریلی: راجیو گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر ایک تقریب منعقد

اس موقع پر سب نے عہد کیا کہ راجیو گاندھی کی پالیسیوں اور نظریات سے متاثر ہوکر وہ ملک کی کھوئی ہوئی ساکھ کو واپس لانے اور عام لوگوں کے جذبات کے مطابق کانگریس حکومت قائم کرنے کی سمت میں گامزن ہوکر کام کریں گے۔

کانگریس کمیٹی کے شہر صدر چودھری اسلم میاں نے راجیو گاندھی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ڈیجیٹل انڈیا، پنچایتی راج، نوودیہ ودیالیہ، 18 سالہ نوجوان کو ووٹ ڈالنے کا حق، فوجی طاقت کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے عزم کو پورا کرنے میں نمایاں شراکت کی تھی۔

وہیں روزگار دے کر عام آدمی کو بااختیار بنانا۔ آج بھی دیگر رہنما راجیو گاندھی کے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے پر ربن کاٹنے جعلی اور سستی مقبولیت حاصل کرکے ملک اور ملک کی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کسانوں اور مزدوروں کے مفادات کا تحفظ ضروری'

اے آئی سی سی ممبر پریم پرکاش اگروال نے اجلاس میں کہا کہ ملک میں اب تک کئی وزیر اعظم اقتدار کے عہدے پر فائز ہوئے، لیکن ملک کے حق میں مرحوم راجیو گاندھی کے تعاون کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ملک میں کسی کی حکمرانی ہو، لیکن بہت سے ترقیاتی کاموں کی بنیاد راجیو گاندھی نے رکھی تھی۔ وہ ملک کے تئیں مخلص تھے، غریبوں اور مظلوموں کے حقیقی مسیحا اور وفادار تھے۔ اس تقریب میں اونیش بخشی نے کہا کہ آج کی حکومتیں سرمایہ داروں کو ایک چوتھائی قیمت پر ملک کی تمام جائیدادیں فروخت کرکے ملک کو برباد کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.