ٹوکیو پیرا اولمپک Tokyo 2020 Paralympic Games میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اور ارجن ایوارڈ یافتہ اتر پردیش نوئیڈا کے جیور قصبہ کے پروین کمار نے یوتھ ایشین پیرا گیمز میں ایک بار پھر شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے بحرین میں منعقدہ یوتھ ایشین پیرا گیمز میں ہائی جمپ( لمبی چھلانگ )میں ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اور لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
بھارت نے ایشیائی یوتھ پیرا گیمز میں مجموعی 42 میڈل جیتے،جن میں 12 گولڈ،16 سلور اور 13 کانسے کے تمغے شامل تھے۔
بحرین سے واپسی پر ان کے گاؤں گووند گڑھ اور جیور کے پرگیان پبلک اسکول میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پروین جمعرات کی دوپہر پرگیان پبلک اسکول جیور پہنچے۔
مزید پڑھیں:میرٹھ: ٹوکیو پیرا اولمپکس کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور چیک تقسیم
پروین نے طلباء کو زندگی میں کامیابی کا منتر بتایا اور کہا کہ ناہموار حالات پر قابو پا کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اسکول کے منیجر اور اساتذہ نے پروین کمار کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ انہوں نے پروین کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔