ETV Bharat / state

صحتیابی کے بعد دوبارہ 2 افراد میں کورونا مثبت پائے گئے - کورونا سے صحت یاب

دوبارہ کورونا کے معاملے سے ڈاکٹر حیران و پریشاں ہیں اور وہ اس کی وجوہات اور معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نوئیڈا: کورونا سے صحت یاب کے بعد دوبارہ 2 افراد کورونا مثبت پائے گئے

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 11:15 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں انتہائی سنسنی خیز خبر نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ دو مریض جنہیں کورونا سے صحت یاب قرار دیا گیا تھا وہ دوبارہ کورونا سے متاثر پائے گئے پیں۔

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد ہی انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ جبکہ دونوں مریضوں کو گریٹر نوئیڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دوبارہ کورونا کے معاملے سے ڈاکٹر حیران و پریشاں ہیں اور وہ اس کی وجوہات اور معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس کے بعد دونوں یضوں کو ہسپتال میں منتقل کرکے علاج شروع کر دیا گیا۔ ان سے رابطے کرنے والوں کو بھی قرنطینہ کرلیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر 137 سے 21 سالہ خاتون اور نوئیڈا سیکٹر 128 سے ایک نوجوان کی دو مرتبہ تفتیش ہوئی۔ اس تحقیقات میں منفی رپورٹ موصول ہونے کے بعد تیسری رپورٹ مثبت ہوگئی ہے۔

دونوں کو تین دن قبل علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا۔ ماہرین نے اس کی وجوہات کی تحقیق شروع کردی ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق صحت مند مریضوں کو گھر بھیجنے سے قبل تیسرے ٹیسٹ کے لئے نمونہ لیا جاتا ہے۔ اگر اس میں رپورٹ منفی آتی ہے تو پھر مریض کو 14 دن تک گھر میں قرنطینہ رہنا پڑتا ہے۔

وہیں دونوں مریضوں کے مثبت آنے کے بعد انہیں دوبارہ گریٹر نوئیڈا کے جیمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں مریضوں کا نمونہ لے کر چوتھی بار جا نچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈی ایم سہاس ایل وائی نے بتایا کہ ضلع میں اب تک 1344 مشتبہ افراد کے نمونے لئے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 64 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ 13 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

ان میں سے دو مریض صحت یاب ہونے کے بعد کورونا مثؓت پائے گئے ہیں۔ دونوں کا علاج شاردا میڈکل کالج علاج جاری ہے۔

وہیں جیمز ہسپتال میں 16 اور سپر اسپیشلیٹی انفینٹ اسپتال میں 30 مریض زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ 546 افراد انسٹیوشنل قرنطینہ کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.