ETV Bharat / state

شاملی: وکیل کو گولی مار کر قتل - شاملی کے آدرش منڈی علاقے کی خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے آدرش منڈی علاقے میں بائیک سوار حملہ آوروں نے ایک وکیل کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

شاملی: وکیل کو گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Oct 24, 2019, 12:49 PM IST

ایس پی اجے کمار نے بتایا کہ آدرش منڈی علاقے میں سکا باشندہ وکیل گلزار کیرانہ عدالت میں پریکٹس کرتا تھا۔ بدھ کی رات تقریبا آٹھ بجے گلزار اپنے منشی سچن کے ساتھ بائیک پر عدالت سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں دہلی سہارنپور شاہراہ پر آدرش منڈی علاقے میں گنگا امرت ہسپتال کے نزدیک موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے بائیک کو گرا دیا اور منشی کو اپنے قبضے میں لے کر گلزار کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی اڈیشنل ایس پی راجیش کمار سریواستو نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے واردات کے تھوڑی دیر بعد ہی اس کا خلاصہ بھی کر دیا۔

ایس پی راجیش کمار نے بتایا کہ گلزار (35) کا قتل اس کے بھائی استخار کی بیوی کے اشارے پر کیا گیا ہے۔ ایس پی راجیش کمار کے مطابق استخار کی بیوی نے گھریلو تنازع میں گلزار کا قتل کرایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ استخار نے اپنی بیوی اور دو سالوں سمیت دیگر افراد کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیق شروع کر دی ہے۔ پولیس مفرور ملزموں کو پوری سرگرمی کے ساتھ تلاش کر رہی ہے۔

Intro:Body:

thursday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.